2025-09-19@06:17:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2080

«اور کتنے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاﺅں پر قائم بجلی منصوبوں سے پاکستان اپنی ضرورت کی27 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاﺅں پر پاکستان نے 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی منصوبے قائم کئے، پاکستان سالانہ تقریباً 120 ارب یونٹ بجلی بناتا ہے جس میں سے 27 فیصد بجلی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق ان دریاﺅں پر تربیلا، منگلا، نیلم جہلم، کیروٹ اور غازی بروتھا پن بجلی منصوبے لگے ہیں، اگر بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو ان منصوبوں...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔ بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر “بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کے...
    فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
    سیالکوٹ: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 31 مئی 2025ء ) مسلم لیگ نون ایشین ریجن میں جاپان، ساوتھ کوریا، ملائشیا، ہانگ کانگ، فلپائن، چین اور تھائی لینڈ کی قیادت کی یوم تکبیر 38 مئی 2025 کانفرنس میں پر جوش شرکت۔ کانفرنس ریکارڈ کے مطابق مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں پہلی بار ایشیا سے اتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگی عہدیداران نے شرکت کی ہے۔ جاپان سے مسلم لیگ نون کے سرپرست اعلی رانا ابرار حسین، صدر ملک نور اعوان اور کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس نے کانفرنس میں شرکت کی۔جنوبی کوریا سے مسلم لیگ نون کے صدر راجہ عامر اقبال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر...
    ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    ممبر کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے، اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہداء شمع محفل کائنات ہیں اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یکم جون کو حمایت مظلومین جہاں و تکریم شہداء کانفرنس یادگار شہداء سکردو میں شرکت کے حوالے سے سکردو میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سکردو میں مقیم اہلیان نور پور گول کے عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی۔ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اس موقع پر عمائدین و جوانوں کو یکم جون کو یادگار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خلیج، ایشیاءاور اس سے آگے کے بہت سے ممالک نے فلکیاتی پیشین گوئیوں کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ 2025ءکیلئے عام تعطیل کی تاریخوں کی تصدیق کی ہے، کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ 6 جون اور کچھ میں 7 جون کو منائی جائے گی۔عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہنجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، آسٹریلیا، کویت اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحی 6 جون کو منائی جائے گی اور یوم عرفات 5 جون کو ہوگا۔عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ:پاکستان، مراکش، موریطانیہ، برونائی، ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔سرکاری اعلانات کی بنیاد پر دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ 2025ءکی تعطیلات کی فہرست...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں آپریشن سندھور کے دوران تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا بھارتی جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تباہی سے متعلق سوال کو یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی کہ اس وقت اس معلومات کو ظاہر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ یہ انٹرویو سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر دیا گیا، جہاں جنرل چوہان نے جدید جنگی حکمت عملیوں، خاص طور پر انفارمیشن وارفیئر اور مصنوعی ذہانت (AI) کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔...
    اسلام آباد: پاکستانی شہری حکومتی کارکردگی اور معاشی سمت پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں، اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گزشتہ 6 برس کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی سروے ادارے ’’اپسوس پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اب نہ صرف ملک کی مجموعی سمت کو درست سمجھتی ہے بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی اُمید ظاہر کر رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ایک بڑا اضافہ ہے۔...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف جرگے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔ بلوچستان میں امن و  امان کے معاملات، جرگے میں شرکت اور سوراب دھماکے کے زخمیوں کی عیادت سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو قبائلی، سیاسی اور انتظامی سطح پر مربوط بنانا ہے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کا دورہ بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور صوبائی قیادت کے ساتھ براہِ راست مشاورت کے تناظر میں اہمیت...
    پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر براہ راست معیشت کو سہارا دے رہی ہیں۔ تاہم بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی ہیں جنہیں پار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہ۔ ان مسائل کو حل کرکے اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر توجہ دے کر نہ صرف زیادہ تعداد میں افرادی قوت باہر بھیجی جا سکتی ہے بلکہ ترسیلات زر میں بھی کافی حد تک اضافہ ممکن ہے۔ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ان کی وجہ سے اس مالی سال میں ترسیلات زر 36...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت‌ اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ...
    علامہ مقصود ڈومکی نے کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینی کی برسی کی مناسبت پر منعقد ہونیوالے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر، بانیٔ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین (ص) کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک اہم فکری و نظریاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس "فلسطین کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد میں حضرت امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے 2 جون کو منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ کے پرنسپل علامہ...
    ہزاروں عقیدت مندوں کیساتھ ساتھ سابق وفاقی وزیر اور پیلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد حسین طوری، انجمن حسینیہ کے سابق سیکرٹری جلال حسین بنگش، صدر تحریک حسینی، سیاسی اور سماجی شخصیات اور وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ زیڑان میر کلاں میں روحانی پیشوا سید حسن سید المعروف سید آغا بادشاہ کی 41ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں کیساتھ ساتھ سابق وفاقی وزیر اور پیلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد حسین طوری، انجمن حسینیہ کے سابق سیکرٹری جلال حسین بنگش، صدر تحریک حسینی، سیاسی اور سماجی شخصیات اور وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سید آغا بادشاه کے بھائی اور روحانی شخصیت...
    اقوام متحدہ کے ادارہ شہری ترقی (یو این ہیبیٹیٹ) کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب 80 کروڑ یعنی 40 فیصد افراد کو مناسب رہائش، محفوظ زمین اور پانی و صحت و صفائی کی بنیادی خدمات تک رسائی حاصل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کو وباؤں سے بچانے کے لیے انقلابی اقدام، علاج و ویکسین تک سب کو مساوی رسائی، معاہدہ طے ان میں سے ایک ارب 12 کروڑ افراد کچی بستیوں میں رہتے ہیں جبکہ 30 کروڑ لوگ بے گھر ہیں جنہیں سر چھپانے کے لیے کوئی مستحکم پناہ میسر نہیں۔ افریقہ اور ایشیائی الکاہل خطے جیسے علاقوں میں یہ بحران کہیں زیادہ شدید ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے) جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں...
    اگرچہ عام طور پر ریڑھی والے آم کے میٹھا ہونے کا یقین دلانے کیلئے گاہگ کو آم کا تھوڑا حصہ کاٹ کر پیش کرتے ہیں لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ آم کو کاٹے بغیر ہی اسکی مٹھاس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ آم کی مٹھاس کا اندازہ کاٹنے سے پہلے ہی چند طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ یہاں درج ذیل چند مشہور طریقے دیے جارہے ہیں: 1) خوشبو کو چیک کریں پکنے والا آم اپنی مٹھاس کی وجہ سے خوشبو خارج کرتا ہے۔ آم اوپری حصے سے سونگھیں، اگر خوشبو میٹھی ہو تو آم پکا ہوا اور میٹھا ہوگا۔ 2) رنگ دیکھیں ہر قسم کے آم کا رنگ مختلف ہوتا ہے مگر عموماً پکنے پر رنگ ہلکا پیلا یا نارنجی ہوجاتا ہے۔ اگر آم زیادہ سبز ہے تو یہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے  کے لیے ریلیف اور آمدن پر ٹیکس میں کمی سے متعلق تجاویز سامنے آ گئیں۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ممکنہ ریلیف دینے، بجٹ اہداف اور مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں نرمی کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، جس کے مطابق ماہانہ ایک...
    اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے  کے لیے ریلیف اور آمدن پر ٹیکس میں کمی سے متعلق تجاویز سامنے آ گئیں۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ممکنہ ریلیف دینے، بجٹ اہداف اور مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں نرمی کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، جس کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد...
    سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریباً تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوؤں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت کی ہے جس کے...
    :وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جرگے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا  بھی کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے۔کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔جرگے میں اراکین اسمبلی، قبائلی اور سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا۔
    خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے گرانٹ دے گی۔  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 مئی کو طلب کر لیا ہے، جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں متعدد اہم تجاویز اور پالیسیوں کی منظوری دی جائے گی، جن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی مالی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟ ایجنڈے کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کو یہ گرانٹ بطور مالی معاونت دی جائے گی، جس کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود، بار کی بہتری اور قانونی نظام کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا...
    کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء امام جمعہ و جماعت، مبلغین اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی...
    کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کی طرف سے اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء...
    پاکستان میں کار کمپنیاں 200 میں سے صرف 18 بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پوری اترتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے/اسمبلرز 200 میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں جبکہ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں جبکہ اگر حفاظتی معیارات پر عملدرآمد دیکھا جائے تو وہ صرف 9 فیصد ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
    وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ, لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا . اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
    لاہور میں  9مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو پاکستان میں جو ہوا وہ بھارت کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تھا، مریم نواز دستاویزات کے مطابق کیمروں، سرکاری گاڑیوں ، ٹریفک سگنلز اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔لاہور میں  9مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دستاویز کا عکس دستاویزات کے مطابق لاہور کے نو تھانوں کی حدود میں  9مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں۔ان واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی فسادات: کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے...
    بانی تحریک انصاف کی رہائی تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔  پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا۔ بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔   چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اس فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہیں اور ان...
    آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماوں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی. جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے...
    کالاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جبکہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،...
    اسحاق ڈار دو روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران کل عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کرینگے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ثالثِی، سفارتکاری، مذاکرات پر مبنی سوچ پر یقین رکھتا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے. جہاں وہ عالمی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق افتتاحی کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن کی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے. جس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔دفتر خارجہ...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ تکبیر کے موقع پر پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یومِ تکبیر کی خوشیاں اسی جذبے، ولولے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں گی جیسے ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام پانچ بجے میرپور، آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہ صرف قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کی ایٹمی...
    روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے "انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن" (آئی ایل آر ایس) کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ عزت مآب جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان - ترکیہ ـ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم پاکستان آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور...
     فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔وزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے شہر لاچین میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے ان کا استقبال کیا۔شہباز شریف لاچین میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران سے آذربائیجان پہنچے ہیں۔دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران پُرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کا اعلان کیا اور...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے۔ آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچنے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے لاچین شہر پہنچے ہیں، وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ پاکستان، بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آذر بائیجان کے بعد تاجکستان جائیں گے۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے لیے روانہ ہوئے اور آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر سینئر افسران نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ شریک ہوں گے، جہاں تجارت، توانائی، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے۔...
    ریجینل صدر محمد حسن، علمائے کرام سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس اراکین و محبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے دور حاضر میں آئی ایس او کی پاکستان میں خدمات پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیر اہتمام آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس نہایت جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں ریجینل صدر محمد حسن، علمائے کرام سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس اراکین و محبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے دور حاضر میں آئی ایس او کی پاکستان میں خدمات پر روشنی ڈالی۔
    مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عازمین کی سلامتی اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں ہجوم بے حد بڑھ جاتا ہے، ایسے میں بچوں کو رش اور دھکم پیل سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار ہے۔ دوسری جانب حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار...
    عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت  گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...
    عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں...
    پی ایس ایل 10کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر(تقریبا 14 کروڑ روپے سے زائد)بھی حاصل کرلی۔رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5کروڑ 60 لاکھ...
    پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
    تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں اور جو پیچھے رہ گئے، انکی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران...
    لاہور: لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کرلی۔ رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت...
    تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو علمی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں، اور جو پیچھے رہ گئے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ...
    40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کتنی بڑی قیمت میں فروخت ہوا، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی آمد ہے اور اس سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جب کہ چوراہوں اور دیگر جگہوں پر بھی بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانور فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح گلیوں  اور محلوں میں عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کے رہنے کی جگہ، بچوں کے جانور گھمانے کی آوازیں اور چارہ و دیگر نمائشی اشیا بیچنے والے اسٹال جا بجا نظر آ رہے ہیں۔ تازہ اور حیرت...
    سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔ شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔ مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا۔ مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے بھی گونجتے رہے۔
    سنگاپور:  پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگا پور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی ذمہ داری کی انجام دہی میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Post Views: 6
    آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج میں بالخصوص ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی...
    بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پربووو کے ساتھ چائنا-انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تقریباً 200 نمائندے بھی موجود تھے۔اتوار کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 70 سال پہلے، دنیا ایک تاریخی سنگم پر تھی. چین، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک بانڈونگ میں جمع ہوئے ، اور اتحاد ، دوستی اور تعاون پر مبنی بانڈونگ روح کی تشکیل دی گئی۔ آج 70 سال بعد دنیا ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ بانڈونگ...
    ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
    چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :ایکواڈور کے صدر نوبووا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں صدر نوبووا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پھنگ سے ملاقات کی۔ ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ہوائی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بج 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، صدر مملکت کی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آمد اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے 10 سیزنز میں 20 مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے جس میں لاہور قلندرز کو 11 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 مرتبہ...
    ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم...
    پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر brt bus service WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبہ کیلئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبہ کیلئے کیلئے چین سے مزید 50 بسیں خریدی جائینگی۔ خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں صوابئی حکومت نے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے جس میں صدرٍ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان و دیگر عسکری حکام بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔عشائیے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، تمام صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ —تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔آئی ایس پی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ’معرکۂ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، چیئرمین...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے”معرکہ حق‘د اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، وفاقی وزرائ، چاروں گورنرز ووزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران...
    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی عشائیے میں شریک تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطاق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل...
    فیض حمید کا کورٹ مارشل کہاں تک پہنچا؟کتنی سزا ہونے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے اور انہیں 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر بھارت سے جنگ جیتی ہے، عوام مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بھارت کم ظرف اور گھٹیا دشمن ہے، ہم نے صرف دفاعی نہیں سفارتی اور دیگرمحاذوں پر بھی جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوبربریت کو جائز کہے گا انہیں بھی دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، ہم بھارتی پراکسی وارکا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی. صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے...
    کراچی: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اس کے پاکستانی ساحلوں کو نقصان پہنچانے یا نہ پہنچانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ سسٹم اب ’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب ہندوستانی ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں۔بھارتی فلم کے پوسٹر سے تصویر نکالنے پرمجھے زرا بھی برا نہیں لگا الٹا ہنسی آگئی۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی اور احمقانہ چیز تھی ماہرہ خان بالی وڈ فلم 'رئیس'میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں،پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ہٹا دیا تھا جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے...
    فلم رئیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے رئیس کے پوسٹر سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر ہنسی آئی، یہ بہت چھوٹی حرکت ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لو گرو کی ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities) ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فلم رئیس کے پوسٹر سے آپ کی تصویر ہٹا دی گئی کیا آپ کو بُرا لگا؟ صحافی کے سوال پر خوبرو...
    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) پاکستان افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ اپنے سہ فریقی فورم کے پانچویں اجلاس کے لیے بیجنگ میں اکٹھے ہوئے اور ان کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی تاکہ سہ فریقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی صورتحال بھی پیدا ہو گئی تھی۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے، چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان...
    گزشتہ 3 برسوں کے دوران کرپشن اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث 3503 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی گرفتاری اور ان سے کی جانے والی ریکوریز سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے جس کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سال 2022 سے 25 تک 47 ایف آئی آر رجسٹر کر کے 434 ملزمان کے خلاف تحقیقات کیں۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث 56 سرکاری ملازمین سے مجموعی طور پر 6 ہزار 367 ایکڑ اراضی جس کی مالیت 41 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے بازیاب کرائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کرائے اور بقایا جات کی مد میں 99 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ بجلی...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے سینئر چیف فنانشل آفیسرز، مالیاتی ماہرین اور کاروباری قائدین نے شرکت کی۔ یہ سمٹ ریڈیسن بلو ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر، منہال میں منعقد ہوئی، اجلاس میں جدید مالیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل معیشت، خودکاری، مصنوعی ذہانت (AI) اور کاروباری ترقی میں CFOs کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر فنانشل آفیسرز محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے بطور اسپیکر شرکت کی، جبکہ پاکستانی فنانس منیجر محمد زبیر خان بلوچ نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے اپنے خطاب میں پاک...
    رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، جو کہ مالی سال کے مجموعی ہدف 19.39 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو اس عرصے میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرض کی صورت میں جبکہ 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس کی مد میں موصول ہوئے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو جولائی تا اپریل کے دوران 2...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ عید الاضحیٰ 2025ء پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔ ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ...
    افریقی چیونٹیوں کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے تاہم جانوروں اور کیڑوں کو بیرون ملک لے جانا نہ صرف ان کے لیے مضر ہے بلکہ یہ انسانی صحت پر بھی منفی طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں حال ہی میں 4 نوجوانوں کو چیونٹیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کے جرم میں ملوث پائے جانے پر سزا سنائی گئی ہے۔ 2 الگ الگ واقعات میں ان افراد کو 7 ہزار 700 امریکی ڈالر جرمانہ یا ایک سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ ان جرائم میں بیلجیم کے 2، ایک ویتنامی اور کینیا کا ایک شہری ملوث پایا گیا۔ بیلجیم سے تعلق...
    عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے...
    پاکستان کی سینئر  اداکارہ صبا فیصل  نے متعدد  اداکاراؤں کی نیچرل بیوٹی کو مارکس دیتے ہوئے کئی راز کھول دیے۔ حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ میں آپ کے سامنے کئی اداکاراؤں کے نام لوں گی اور آپ نے بتانا ہے کہ اس اداکارہ کی خوبصورتی کتنے فیصد نیچرل ہے؟  اس کے بعد میزبان نے سب سے پہلا نام ماہرہ خان کا لیا جس پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی 100 فیصد نیچرل ہے۔ دوران شو صبا فیصل نے مہوش حیات کو 60 فیصد اور عائزہ خان کو...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک نیا سسٹم تشکیل پا گیا ہے، جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ ...
    گلگت: بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی...
    بھارت سے مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی، شہباز شریف مذاکرات میں ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں ،سینئر صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے, بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ ہم نے اس طرح جواب بھی نہیں دیا، کیس بھی نہیں لڑا اور دنیا نے بھی ہمیں نہیں مانا، یہ پہلی بار ہوا پہلگام والے واقعہ میں، آج ہم پرائم منسٹر کے ساتھ بیٹھے تھے صبح تو بات ہو رہی تھی کہ اس میں انھوں نے کہا کہ دیکھیں ہم نے بات کی جو ہمارے ساتھ تھے وہ تو تھے لیکن جو انڈیا کے ساتھ ممالک تھے انھوں نے ہماری اس بات کو اون کیا کہ اس انکوائری کو انٹرنیشنل کر کے آپ غیر جانبدارانہ انکوائری کروا لیں جہاں سے یہ کیس اٹھا ہمارا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے...
    ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ...