2025-11-03@19:08:30 GMT
تلاش کی گنتی: 143
«میوزیکل بینڈ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو...
لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو برادری کے دو فریقین کے درمیان ہوا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹوں کا استعمال ہوا جس میں شیر محمد منگریو، نواز علی منگریو، راشد علی منگریو سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہالانی اسپتال منتقل کر دیاہے، ہالانی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا آج کا تصادم اسی سلسلے کی کڑی ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل ڈکیتی کا واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں روہڑی کینال پل پر ہوا...
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے ریئلٹی شو کے ججز اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے گانے بنا کسی اجازت کے گانے کا اختیار دے دیا۔ گلوکار سجاد علی کے ریئلٹی شو ’پاکستان آئیڈیل‘ سے متعلق بیان اور اپنے گانے نہ گانے کے حوالے سے بیان کے بعد فلک شبیر میدان میں آئے۔ سجاد علی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شو میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکار اُن کے گانے گا کر مقابلہ جیت سکتے ہیں تاہم وہ انہیں گا نہیں سکتے کیونکہ منتظمین کے ساتھ اُن کا معاشی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ گلوکار نے کہا تھا کہ پیسوں کے معاملے بات چیت نہ بننے کے سبب انہوں نے منتظمین کو...
کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)چوری واردات میں ادیب سماجی رہنما سمیت دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود ریاض کالونی میں موٹر سائیکل چابی چور ادیب، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر سید علی احمد شاہ کی گھر کے باہر کھڑی ڈریم موٹر سائیکل چرا کر لے گیا، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود شہباز کالونی میں موٹر سائیکل چابی چور عامر گرمانی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
ویب ڈیسک: کراچی میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے پر 20ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر بنوائیں یا تجدید کروائیں، کیونکہ آئندہ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مہم تیز کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد لائسنس کے بغیر سڑکوں پر نکلتی ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش عمارتوں کو سر مہر کرنے کا معاملہ،عدالت نے سیل عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت دیدی۔متاثرہ عمارتوں کے مکینوں کی عمارتیں سیل کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے عدالت کاکہنا تھا کہ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ بے دخل کرنے کے لئے عمارتوں کو مخدوش قرار دیا جاتا ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کسی عمارت کے مخدوش ہونے کا تعین کس طرح کرتی ہے؟ رکن ٹیکنیکل کمیٹی کاکہنا تھا کہ اگر ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد نہیں تو کسی بھی تھرڈ...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سیل عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔اولڈ سٹی ایریا کی مختلف عمارتوں کے مکینوں کی عمارتیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ عمارتوں کو مخدوش کہہ کر لوگوں کو نکالا جارہا ہے، ٹیکنیکل کمیٹی کسی عمارت کے مخدوش ہونے کا تعین کیسے کرتی ہے؟رکن کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد نہیں تو تھرڈ پارٹی ماہرین سے معائنہ کروایا جا سکتا ہے۔ جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ آپ...
تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025ء کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین میں ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹائزرز اور دیگر بایوسائیڈل مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ایتھانول (Ethanol) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام یورپی کیمیکل ایجنسی (ECHA) کی ایک سائنسی رپورٹ کے بعد زیرِ غور آیا ہے، جس میں ایتھانول کے استعمال کو کینسر اور حمل کے دوران پیچیدگیوں سے جوڑا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی کیمیکل ایجنسی کے ایک ورکنگ گروپ نے تجویز دی کہ ایتھانول کو خطرناک مادے کے طور پر درجہ بند کیا جائے کیونکہ طویل مدتی استعمال سے یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔خطرہ ہاتھوں پر لگانے سے نہیں بلکہ طویل عرصے تک مسلسل استعمال سے ہے، خاص طور پر ایتھانول سانس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانانوالہ:۔ پنجاب میں مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 3 حقیقی طالب بھائی جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ بھرمیں سوگ کی فضاہر آنکھ اشکبار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپروائی تین حقیقی طالب علم بھائیوں کی جان لے گیا، موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نجی اسکول کے بدقسمت 3 حقیقی بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔حادثہ ننکانہ روڈ بھگی مسجد کے قریب پیش آیا جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ ہادی عثمان، 12 سالہ زین عثمان اور 14 سالہ ارمغان عثمان شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب...
کراچی: نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار بس کے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل، رکشے اور چھیپا سینٹر سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان شاہد چھیپا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار W11 بس شفیق موڑ کے قریب اچانک بے قابو ہوگئی اور پہلے موٹر سائیکل اور رکشے کو کچلتے ہوئے چھیپا ویلفیئر کے بوتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنی مدد...
کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فائرنگ 2 نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی گئی، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق بائیک رائیڈر سواری لے جا رہا تھا جس پر فائرنگ ہوئی، 2 افراد بائیک کے تعاقب میں آئے اور فائرنگ کی جس سے 2...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ پہلا مقابلہ پاک کالونی تھانے کی حدود میں میوہ شاہ کے ایم سی کٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ریحان عرف...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب وارادت عمار ٹاون کے قریب سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان ک سے موٹر سائیکل چھین لی مذاحمت کرنے پر اسیزخمی کر کے فرار ہو گئیتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی واردات بڑھتی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ اپنی کاروائی کر رہے ہیں رات ہونے سے پہلے پہلے کوئی نہ کوئی واردات کے اپنے گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں ٹنڈوجام عمار ٹاون سیعلی مرتضیٰ چنڈ نامی نوجوان ٹنڈوجام سے کیسانا موری کی جانب باغ پر جا رہا تھا کہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسے یرغمال بنا لیا اور اس...
—فائل فوٹو کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم تصادم کے دوران طلبہ نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں تصادم کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ، لین وائلیشن اور فینسی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ تین روز شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ریفک قوانین پر عمل درآمد اسلام آباد میں مختلف شاہراوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگائیں، ہیلمٹ پہنیں اور اپنی لین میں رہیں۔ خطرات اور حفاظتی اقدامات پولیس کے مطابق لین وائلیشن اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیوزچینل کے ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کے ا نچارج محمد بابر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ، واردات کی رپورٹ بی سیکشن تھانہ میں درج کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آج نیوز ٹی وی چینل ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج محمد بابر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ محمد بابر نے واردات کی رپورٹ بی سیکشن تھانہ میں درج کرادی۔ محمد بابر کے مطابق وہ بچوں کو اسکول سے چھوڑ کر واپس گھر آئے اور آفس جانے کیلیے گھر سے نکلے تو باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ان کی مسروقہ موٹر سائیکل فوری برآمد کرائی جائے۔...
کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپوٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم پرکاش کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور ایک تیس بور پستول برآمد کیا گیا۔ ملزم پرکاش وہی مجرم ہے جو 2025ء میں تھانہ الفلاح کے مقدمہ الزام نمبر 17/2025ء میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے...
کراچی کے قومی ادارے برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے جو نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ غیر ملکی فنڈنگ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ یونٹ اسپتال کی بالائی منزل پر قائم کیا جائے گا جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی کی پرانی او پی ڈی کی عمارت کی بالائی منزل پر کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جسمانی تصدیق فزیکل ویریفیکیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ گندم کے ذخائر کا درست ریکارڈ رکھا جا سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس مقصد کے لیے چار رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیراملٹری فورس (Para Force) اور محکمہ خوراک پنجاب کے اشتراک سے تمام اضلاع سے گندم کے ذخائر کا ڈیٹا جمع کرے گی۔حکام کے مطابق، یہ اقدام ذخیرہ اندوزی، خوردبرد اور بدانتظامی کی روک تھام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں پالیسی سازی کے لیے درست معلومات فراہم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ اشتہار
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر اسماعیل آباد کے مقام پر مارکیٹ کے تنازع جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے بھائیوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔ ارسلان خان سکنہ صوابی محلہ نظر خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی سہ پہر اپنے بھائیوں عبدالقادر اور ہاشم کے ہمراہ بی بی اے میں ایڈیشنل سیشن جج وی کی عدالت میں پیشی کے بعد میں اور ہاشم موٹر کار...
مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری سروائیکل کینسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سروائیکل کینسر کی جان لیوا بیماری خواتین کو نشانہ بناتی ہے۔ ایچ پی وی وائرس بچہ دانی کے منہ کے کینسر (سروائیکل کینسر) کی بڑی وجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 9 سال سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کی ویکسینیشن مہم پندرہ ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 3 لاکھ 87. ہزار 334 بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ویکسینیشن کمپئین کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ...
گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایسکائز رنے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیئے...
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر ہزاروں شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کے باعث 1 لاکھ 382 گاڑیاں روڈ سے ہٹا کر قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 35 ہزار 81 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر چالان جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار اعداد و شمار کے مطابق لین وائلیشن پر 26 ہزار 367، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 23 ہزار...
قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ ہفتے سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 1585 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 1112 موٹر سائیکل اور 552 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں۔ ذمہ دار شہری بنیں! سفر سے پہلے سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں، یہ عمل حادثے کے وقت آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ITP #Islamabad pic.twitter.com/G5GXhTAkAO — Islamabad Police (@ICT_Police) August 24, 2025 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف چالان بھی کیے گئے جن میں لین کی خلاف ورزی پر 821، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ پر 2552، مخالف سمت میں ڈرائیونگ...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار کی اور شہریوں پر بدترین تشدد کرتے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو روکا، پیچھے بیٹھا نوجوان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ملزمان نے آگے بیٹھے نوجوان علی حسین سے موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
چنیوٹ ، جشن آزادی پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی جانب سے چنیوٹ میں جشن آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے عوام کیلئے جشنِ آزادی پر انوکھا تحفہ دیتے ہوئے پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا۔چنیوٹ میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 5 لیٹرمفت پیٹرول فراہم کیا گیا۔اس موقع پر قیصر شیخ نے کہا کہ گزشتہ...
لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔
آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔
کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے...
فوٹو: اسکرین گریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرینڈ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے، صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے، جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئیگورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس میوزیکل ایونٹ کے لیے...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام شریک تھے۔ شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے، پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خصوصی بچے خاص طور پر اس جشن...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
کراچی کی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج سینٹرل ظہیر حسین منگی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی وسطی کو مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کا نتیجہ تھا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہیں، اور انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:لیاری...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
کراچی: نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
بھارت کے نئے الیکٹرانک ویسٹ (ای ویسٹ) منیجمنٹ قوانین کے خلاف متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی LG، سام سنگ اور امریکی کمپنی کیریئر بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ نئی ای ویسٹ ری سائیکلنگ پالیسی کے تحت ری سائیکلرز کو ادا کی جانے والی فیسوں میں اضافے نے ان کے اخراجات میں 3 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مقدمے میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ نئے قواعد کے تحت، کمپنیوں کو صارفین کی الیکٹرانکس کی ری سائیکلنگ کے لیے کم از کم 22 بھارتی روپے ($0.26) فی کلوگرام ادا کرنا ہوں گے۔ یہ قیمتیں موجودہ نرخوں سے 5 سے...
لاہور: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد...
کراچی کے علاقے انچولی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ملوث جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے ڈرائیور عرب رضا کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کر لی ہے۔ حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوئے تھے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز نے ظفر عباس کے ابتدائی دعوؤں کی نفی کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ڈرائیور سے ابتدائی بیان لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ڈبل کیبن گاڑی کو رانگ وے سے دوسری سڑک پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے غلط سمت سے آتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، جس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...
لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی...
لاہور (اوصاف نیوز) کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیووائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی. حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ ایس...
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
DUDENHOFEN: جرمن ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آخری دن اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب دو سائیکلسٹس کے حادثے کے نتیجے میں متعدد تماشائی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مینز کیرین سیمی فائنلز کے آخری موڑ پر پیش آیا، جب دو سائیکلسٹس تقریباً 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تماشائیوں کی جانب جا گرے۔ حادثے میں 2 سائیکلسٹس سمیت 7 تماشائی زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک تھی، اور دو کو اسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ دونوں سائیکلسٹس معمولی زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد دو ہیلی کاپٹر چھ ایمبولنسیں اور ایمرجنسی ڈاکٹر موقع پر پہنچے۔ جرمن سائیکلنگ کے مارکیٹنگ اور...
لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی...
مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اہم تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اتحاد کی زیادہ ضرورت نہیں رہی۔ مسلم لیگ (ن) اگر چاہے تو وہ حکومت کے لیے آزاد امیدواروں کو بھی چن سکتی ہے۔ آرٹیکل 62A کی حقیقی تشریح کے بعد پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بھی بن سکتا ہے، یہ تو ہے قومی اسمبلی کا معاملہ، مگر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی رضا مندی کے بغیرکوئی قانون پاس نہیں کرا سکتی۔ اس حکومت نے کامیابی کے ساتھ ڈیڑھ برس نکال لیا۔...
لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر علی البیات نے ملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی اور ضلعی انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ کے ہمراہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین نادر شوکت راجپر، خیرپور پریس کلب کے سرپرست خان محمد، سماجی کارکن دیپا کماری اور “بسوا” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خادم میرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر علی البیات اورملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے کہا کہ خیرپور کا دورہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے، ووٹر رجسٹریشن، عام انتخابات میں خواتین کی شمولیت، شفاف معلومات کی فراہمی،...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی ضلع سنگا ریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری موقع پر پہنچیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا...
کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق یہ یونٹ نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ غیر ملکی فنڈنگ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یہ یونٹ اسپتال کی بالائی منزل پر قائم کیا جائے گا جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی کی پرانی او پی ڈی کی عمارت کی بالائی منزل پر کلینیکل ٹرائلز...
سندھ حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ڈرون ہیلی کیم ،اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔ کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
1960 میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے امریکی میوزیکل بینڈ ’’دی بیچ بوائز‘‘ کے شریک بانی اور لیجنڈری موسیقار برائن ولسن 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا دل یہ اعلان کرتے ہوئے ٹوٹ رہا ہے کہ عزیز والد، برائن ولسن، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ موسیقی کی دنیا کے اس درخشاں ستارنے 1942 میں کیلیفورنیا کے شہر ہارتھورن میں آنکھ کھولی اور اپنے چھوٹے بھائیوں کارل اور ڈینس، کزن مائیک لو اور دوست آل جارڈین کے ساتھ مل کر میوزیکل بینڈ کی بنیاد رکھی۔ اس میوزیکل بینڈ کا نام ’’ دی بیچ بوائز‘‘ رکھا گیا تھا جس نے امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا کے سب سے کامیاب راک بینڈ کی حیثیت...
کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر اور ایان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ Post Views: 2
امپورٹڈ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کتنے فیصد ہوا ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) حکومت نے درآمدی سگریٹ اور اس جیسی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس کا حساب پیکٹ کی قیمت کے کم از کم 130% کی بنیاد پر کیا جائے گا جس میں کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی شامل ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ...
حیدرآباد: سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پراطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ وپکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ وپکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ بعد ازاں لفٹ کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور شہریوں نے احاطہ عدالت میں پٹائی کر دی،عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا۔ سائیلین نے ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی۔ اسی دوران چند شہری اور وکلاء نے ملزم سلمان فاروقی کو تھپڑمار دئیے۔عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے ایک وکیل کی جانب سے دوبارہ ملزم سلمان کو تھپڑ ماراگیا۔ قبل ازیں عدالت نے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی میں بااثر کار سوارشخص نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا اچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد بااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جا چکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی...
کراچی میں چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔
رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
لاہور: رائیونڈ روڈ پرڈمپر نے ٹریکٹر سے تصادم کے بعد موٹرسائیکل اور رکشے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کے تصادم کے باعث پیش آیا اور تصادم کے دوران موٹرسائیکل اور رکشہ بھی ڈمپر تلے دب گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی تاہم پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ادارے کاروائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس
لاہور: لاہور کی خواجہ سرا پری اب صرف ایک شناخت نہیں، ایک مثال ہے، کبھی زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم، آج وہ ایمازون پر کامیاب کاروبار کے خواب بُن رہی ہیں اور یہ سب پنجاب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے شروع کیے گئے ایک ٹیکنیکل اسکلز پروگرام کی بدولت ممکن ہوا۔ ایک وقت تھا جب پری کی پہچان صرف معاشرتی تمسخر، تنگ نظری اور محرومی تھی، مگر آج وہ اعتماد، ہنر اور خودداری کا چہرہ بن چکی ہیں۔ پری کہتی ہیں، "پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ خواجہ سرا صرف ناچ گانے، بھیک مانگنے یا جسم فروشی کے کام کے قابل ہوتے ہیں، مگر آج ہم ایمازون، فری لانسنگ اور ویب بزنس جیسے جدید شعبوں میں اپنی...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کا...
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹر وجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزا موجود تھے۔(جاری ہے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹا...
گاڑیاں چوری کرنے کا الزام لگانے پر شہری اسلام آباد کلب کے سامنے موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے نیچے اتارا۔ ریسکیو حکام کے مطابق موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا نام محسن ہے۔ موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں، جبکہ مجھ پر گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام...
مارکو روبیو نے کہا کہ صدر اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے تحت ایران کی غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات بشمول چین کو برآمدات کو صفر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کے ساتھ ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات کے نئے دور سے قبل ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی بین الاقوامی تجارت میں سرگرم ہونے کے الزام میں اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ایران میں قائم 7 اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، جن پر ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت کا الزام ہے،...
اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل والٹز کا کہنا تھا کہ ناروے اور فن لینڈ کی طرح بہت سارے دیگر ممالک دفاعی بجٹ کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں لیکن سپین، کینیڈا اور اٹلی اس بارے میں افسوس ناک حد تک توجہ نہیں دے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر "مائیکل والٹز" نے کہا کہ اب واشنگٹن مزید یورپی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مائیکل والٹز نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت کے مقروض ہونے کی وجہ سے واشنگٹن، اب یورپی سیکورٹی کے لیے ادائیگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر 33 ٹریلین ڈالر کا...
کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل رکشوں کو روکنا ضروری ہے ورنہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے، موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہیے، موٹر سائیکل رکشہ کمپنیوں کو تین ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مال روڈ پر بیٹھے مظاہرین کا کیا مسئلہ ہے؟ عدالت نے وکیل پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ مظاہرین کا معاملہ دیکھیں اور کسی اور جگہ بٹھائیں، عدالت نے کہا کہ مظاہرین کے باعث ٹریفک مسائل بڑھ گئے۔ عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے بھی ٹریفک...
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے کھلونوں کے لیے حفاظتی اصولوں کو سخت کرنے کے لیے نئے قوانین پر اتفاق کیا ہے، جن میں ایسے نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی بھی شامل ہے، جو انسانی جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں ایسے مادے شامل ہوتے ہیں، جو انسانی نمو کے ہارمونز میں خلل ڈال سکتے ہیں اور جو تولیدی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ برسلز کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا مقصد بچوں کو کیمیکلز اور آن لائن مارکیٹ پلیس کے خطرات سے بہتر طور پر تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ یورپی یونین کے مذاکرات کاروں اور رکن ممالک نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔ نور محمدجوڑیا بازار میں برتن کا کام کرتا تھا جبکہ زید فشریز میں مزدوری کرتا تھا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نو جوان گھر سے گھومنے کے لئے نکلے تھے، مافیا روزانہ شہریوں کو مار رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن...