بچوں کو لاحق بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری سروائیکل کینسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سروائیکل کینسر کی جان لیوا بیماری خواتین کو نشانہ بناتی ہے۔ ایچ پی وی وائرس بچہ دانی کے منہ کے کینسر (سروائیکل کینسر) کی بڑی وجہ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ 9 سال سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کی ویکسینیشن مہم پندرہ ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔
ضلع راولپنڈی میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 3 لاکھ 87.
مہم ضلع کی تمام 9 تحصیلوں اور 212 یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی۔ راولپنڈی کی تخمینہ آبادی 2025 میں 63 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ 303 آؤٹ ریچ موبائل ٹیمیں ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں 19 مقررہ ویکسینیشن مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
ویکسینیشن سنٹرز میں 5 ہزار 700 بچیوں کو ویکسین دی جائے گی اور مہم کے لیے 322 ویکسی نیٹرز اور 322 ٹیم اسسٹنٹس تعینات ہونگے۔ 625 سوشل موبلائزرز کمیونٹی میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
علاوہ ازیں 212 یونین کونسلوں میں فرسٹ لیول سپروائزر تعینات کر دیے گئے ہیں اور 27 سیکنڈ لیول سپروائزرز مہم کی نگرانی کریں گے۔ ویکسین کے بعد ممکنہ مضر اثرات (AEFI) سے نمٹنے کے لیے فوکل پرسن بھی تعینات کیا گیا ہے۔
مہم کے دوران طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احسان غنی نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ ہر اہل بچی کو یہ زندگی بچانے والی ویکسین لگوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے بچوں کی صحت ایک مشترکہ امانت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سروائیکل کینسر جائے گی
پڑھیں:
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
بنگلہ دیش کی نگران حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے، انتخابات فروری 2026 کے پہلے نصف میں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان
یہ اہم اجلاس ہفتہ کی شام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں منعقد ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل وکری الزمان، نیوی چیف ایڈمرل محمد نذمول حسن اور ائیر فورس چیف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے شرکت کی، جبکہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمن بھی موجود تھے۔
چیف ایڈوائزر نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت پرامن، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
اجلاس کے دوران سروس چیفس نے انتخابی سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے لیے 90 ہزار فوجی، 2 ہزار 500 نیوی اہلکار اور 1 ہزار 500 ائیر فورس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ہر اپازلا میں ایک آرمی کمپنی ذمہ داری سنبھالے گی۔
مسلح افواج کے سربراہوں نے چیف ایڈوائزر کو 21 نومبر کو ہونے والی آرمڈ فورسز ڈے کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انتخابات بنگلہ دیش چیف ایڈوائزر سیکیورٹی