لاہور:

لاہور کی خواجہ سرا پری اب صرف ایک شناخت نہیں، ایک مثال ہے، کبھی زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم، آج وہ ایمازون پر کامیاب کاروبار کے خواب بُن رہی ہیں اور یہ سب پنجاب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے شروع کیے گئے ایک ٹیکنیکل اسکلز پروگرام کی بدولت ممکن ہوا۔

ایک وقت تھا جب پری کی پہچان صرف معاشرتی تمسخر، تنگ نظری اور محرومی تھی، مگر آج وہ اعتماد، ہنر اور خودداری کا چہرہ بن چکی ہیں۔

پری کہتی ہیں، "پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ خواجہ سرا صرف ناچ گانے، بھیک مانگنے یا جسم فروشی کے کام کے قابل ہوتے ہیں، مگر آج ہم ایمازون، فری لانسنگ اور ویب بزنس جیسے جدید شعبوں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں، ہم بھی باقی شہریوں کی طرح ہنر مند، باصلاحیت اور خود دار ہیں۔"

یہ تبدیلی اس وقت ممکن ہوئی جب پنجاب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے ایک جامع اور انقلابی ہنرمندی پروگرام کا آغاز کیا گیا، اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1600 خواجہ سرا افراد کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے، پروگرام میں آئی ٹی، فری لانسنگ، ہیلتھ کیئر، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس جیسے شعبے شامل ہیں۔

پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے اس پروگرام میں خواجہ سرا سوسائٹی پاکستان اور ہنرکدہ جیسے ادارے معاونت کررہے ہیں۔

خواجہ سرا سوسائٹی کی کوآرڈینیٹر خواجہ سرا ہیر علوی کا کہنا ہے کہ "ہم نے خواجہ سرا کمیونٹی کو نہ صرف ہنرمندی کی طرف مائل کیا ہے بلکہ زندگی کی راہ میں آگے بڑھنے میں مدد بھی کر رہے ہیں، انہیں ایک محفوظ، باوقار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا ہے، جہاں وہ اپنی شناخت چھپائے بغیر خود کو منوا سکتی ہیں۔"

لاہور کی ہی چھایا نامی خواجہ سرا، جنہیں کبھی اسکول میں توہین آمیز رویوں کے باعث تعلیمی سفر ادھورا چھوڑنا پڑا، آج "ہنرکدہ" میں فیشن ڈیزائننگ کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں، وہ کہتی ہیں "یہ پہلا موقع ہے جب ہمیں لگ رہا ہے کہ ریاست نے ہمیں سنجیدگی سے تسلیم کیا ہے۔

پروگرام میں شریک خواجہ سراؤں کو ماہانہ 8,000 روپے وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دیا جاتا ہے جبکہ کورس مکمل ہونے پر 50 ہزار روپے اضافی رقم بھی ملتی ہے تاکہ وہ اپنا چھوٹا کاروبار یا فری لانسنگ کی شروعات کر سکیں، ٹریننگ سینٹرز میں ان سے ان کی جنس یا شناخت کے متعلق کوئی امتیازی سوال نہیں کیا جاتا، جو کہ خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔

ہیر علوی کے مطابق، “اب خواجہ سرا افراد خود نوکریوں کے لیے درخواست دے رہے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ محض شناخت کی بنیاد پر محرومی کے حق دار نہیں ہیں بلکہ وہ تعلیم یافتہ، ٹیکس گزار، اور ملک کے وفادار شہری ہیں۔”

یہ انقلابی پروگرام نہ صرف خواجہ سرا کمیونٹی کو معاشی طور پر خودمختار بنا رہا ہے بلکہ ان کی سماجی حیثیت اور عزتِ نفس میں بھی اضافہ کر رہا ہے، خواجہ سرا پری کی کہانی اس تبدیلی کی واضح مثال ہے، ایک ایسا سفر جو حاشیے سے چل کر مرکز تک آ پہنچا ہے۔

یہ صرف پری کی کہانی نہیں، بلکہ ہزاروں "پریوں" کی آواز ہے، جو اب کہہ سکتی ہیں کہ ہم بھی اس سماج کا باعزت حصہ ہیں اور ہنر ہی ہمارا حق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا کمیونٹی رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔

قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی اگلے قرض پروگرام کیلئے نئی شرائط، حکومت بجٹ سرپلس اورٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، خواجہ آصف
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، خواجہ محمد آصف
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا