دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی یا رہتی ہے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام کو پوری قوت سے کچلا جائے گا، جس طرح بھارت بے عزت ہوا وہ پاکستان کو اسی طرح انگیج رکھنا چاہتا ہے، اس طرح کے رد عمل آتے رہیں گے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص بھارتی گجرات سے اٹھا، اس نے لوگوں کو زندہ جلا دیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔