بھارت دہشت گردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہے، ان کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے۔
ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خضدار میں جو ہوا اس کا تصور نہیں کرسکتا، پھر کہتے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کون سے اور کس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ کس چیز سے ناراض ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پہاڑوں پر چڑھ جائیں، دشمن سے اسلحہ لیں اور ہم پر حملے شروع کردیں، یہ جو لوگ بھی ہیں یہ دہشت گرد ہیں، جنھوں نے یہ کیا ان کی گردنیں نہیں اڑانی چاہئیں؟ ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے، ان کو کچل دینا چاہیے، اس پر دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کل اپنے پارٹی ممبر کو کہا ہم 9 مئی پر نہیں، صرف 10مئی پر بات کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، جس میں دشمنی کا سلیقہ نہیں وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت سازش کرے گا، دہشت گرد تنظیمیں پالے گا، کلبھوشن بھی بھیجے گا۔
عرفان صدیقی نے کہا ہمارے ہاں تقسیم ختم ہونی چاہیے، جنہوں نے خضدار میں دہشت گردی کی، کیا ان سے حساب نہ لیا جائے؟ اے پی ایس پر جو حملہ ہوا اس کے کیا محرکات تھے؟ کل جو ہوا اس کے کیا محرکات تھے؟
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک سبق مل گیا ہے کہ ہمیں زیر نہیں کر سکتا، ہم اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عاصم منیر فیلڈ مارشل بنے تو یہ پورے ملک کے لیے قابل تحسین ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا ہونی چاہیے
پڑھیں:
دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی یا رہتی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔
سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام کو پوری قوت سے کچلا جائے گا، جس طرح بھارت بے عزت ہوا وہ پاکستان کو اسی طرح انگیج رکھنا چاہتا ہے، اس طرح کے رد عمل آتے رہیں گے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص بھارتی گجرات سے اٹھا، اس نے لوگوں کو زندہ جلا دیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔