لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، معرکۂ حق کی عظیم فتح سے روشن عہد کا آغاز

ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔

ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ رات 12 بجتے ہی آتشبازی سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

شہر شہر ریلیاں جبکہ جلوس اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ بچے اور بڑے قومی پرچموں کے ہمراہ، بیجز لگا کر گھروں سے باہر نکلے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین جبکہ ملک کو دفاعی، معاشی مضبوط بنانے کا عزم کیا جائے گا۔

روایتی طور پر سورج طلوع ہونے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ مساجد میں ملکی استحکام، خوش حالی کیلیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ہوگی جس کے بعد مختلف سیاسی، سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دے کر قائد محمد علی جناح کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

قوم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اُس کو متحد ہوکر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں گے جبکہ سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • جشن آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائی کورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
  • یوم آزادی، معرکہ حق کا جشن آج:  بیرونی جارحیت پر قوم نے طاقت، اتحاد کا مظاہرہ کیا، صدر، وزیراعظم
  • کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
  • پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، معرکۂ حق کی عظیم فتح سے روشن عہد کا آغاز
  • وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
  • عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
  • جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری