گاڑیوں، موٹرسائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کیلئے محکمہ ایکسائز کی بڑی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایسکائز رنے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ۔
موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیئے گئے ، اکیس لاکھ 85 ہزار سے زائد گاڑیوں کے نمبرز منتقل کیے گئے ، 6 لاکھ سے زائد رکشہ، 2 لاکھ سے زائد پک اپ، ایک لاکھ ٹرکوں کے نمبر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ 5 لاکھ سے زائد ٹریکٹر،ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈیلیوری وین ، ایک لاکھ سےزائد بسیں،51 ہزارمنی بسوں کی نمبر پلیٹس بھی مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے نام پر منتقل لاکھ سے زائد
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔