گاڑیاں چوری کرنے کا الزام لگانے پر شہری اسلام آباد کلب کے سامنے موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے نیچے اتارا۔ ریسکیو حکام کے مطابق موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا نام محسن ہے۔

موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں، جبکہ مجھ پر گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد کلب شہری گاڑیاں دھونے کا کام محسن موبائل فون ٹاور موٹرسائیکل چوری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کلب گاڑیاں دھونے کا کام موبائل فون ٹاور موٹرسائیکل چوری وی نیوز ٹاور پر

پڑھیں:

فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT)  نے  ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے  ہیں۔

اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔

وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔

فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری کے وقت لیون کے ایک حراستی مرکز میں موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد پھیلا رہا تھا اور ماضی میں دہشت گردی کی تعریف کرنے کے الزام میں پہلے سے زیرِ تفتیش تھا۔

یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک میں سرگرم ہے اور مارچ 2024 میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے سمیت کئی خونریز کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل