پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقبل میں پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو تلاش کررہا ہے۔

حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کو دسمبر 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان شیڈول رکھنے کی تجویز ہے تاکہ لیگ کو دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔

اسی طرح 12ویں ایڈیشن کیلئے ممکنہ تاریخیں جنوری اور فروری 2027 کے درمیان ہوسکتی ہیں۔

پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں حتمی نہیں ہیں، ان میں بین الاقوامی شیڈول کے مطابق تبدیلی ہوسکتی ہے۔

2026 میں ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی تعداد 8 ہونے کا بھی امکان ہے تاکہ ٹورنامنٹ کو زیادہ مقبولیت دی جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2026 ایڈیشن کے دوران پشاور کو نمائشی میچز کی منیزبانی بھی دے گا کیونکہ رواں سیزن اسٹیڈیم کی حالت زار بہتر نہ ہونے باعث میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس چیمئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آگے بڑھادیا تھا جس کے باعث ایونٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے متصادم ہوگیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں پی ایس ایل کے 11ویں

پڑھیں:

سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔

سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی گئی۔

ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں‘‘
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
  • وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، مراد سعید کب منظر عام پر آرہے ہیں؟
  • بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ
  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری