2025-09-18@04:07:59 GMT
تلاش کی گنتی: 516
«بچہ مزدوری»:
بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔ جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی...
اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی اصول عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے ہے مگر پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ فقط کتابی یا دستاویزی بات تک محدود ہے، آج تک ملک میں ہونیوالے عام انتخابات زیر سوال ہی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عالمی یوم جمہوریت منایا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو روند دیا گیا، مغربی کنارے پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی ایشیا میں انڈیا نے جو رویہ اپنا رکھا ہے بنیادی انسانی حقوق پر جیسے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،...
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کی حمایت کرنے والے شر پسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ رسید کردیا گیا جب کہ 15 ستمبر کو پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کی۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے بڑی کامیاب کارروائی کے دوران شہد کی مکھیوں سے لدے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد کی، جن کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ننگرہار، افغانستان کے رہائشی ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ...
بھکر: ضلع بھکر کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ واقعے میں 15 سالہ بچہ زہریلی لسی پینے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ باقی تمام افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)کچے میں دریائے سندھ بند پر5سالہ بچہ انتظامی نااہلی کا شکار ہوگیا، واقعہ کچے میں پپری پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں دودو کلہوڑو کا رہائشی5سالہ عبد القادر کلہوڑو ولد علی رضا کلہوڑو دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے۔ علی رضا کلہوڑو کے مطابق بیٹا انتظامیہ نااہلی کا شکار ہوا ہے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باوجود ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ پولیس بھی غائب ہے جس سے حادثات ہو رہے ہیں بچے کی تلاش میں ہماری کسی نے مدد نہیں کی حکومت سندھ نوٹس لے۔
تھائی لینڈ ایک چھوٹے بچے نے اپنی ماں اور بھائی کی طرف سے مسلسل نظراندازی کے باعث کتوں کے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس نے بھونکنے کی عادت بھی اپنا لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 8 سالہ بچہ جذباتی محرومی کا شکار تھا۔ گھر میں ماں اور بھائی اس کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے، بات نہیں کرتے تھے اور اکثر نظرانداز کرتے تھے۔ اس بچے نے محلے کے اور گھر کے آس پاس موجود کتوں کے ساتھ دوستی کرلی۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ ان کتوں کی نقل کرنے لگا ان جیسی چال ڈھال، آواز، یہاں تک کہ "بھونکنا" بھی سیکھ لیا۔ نفسیاتی ماہرین کے مطابق یہ رویہ "انسولیٹڈ چائلڈ سنڈروم" یا "سوشلی...
کراچی: بنارس ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ سائٹ اے تھانے کے تھانے کے ہیڈ محرر خالد بلوچ نے بتایا کہ حادثہ مین منگھوپیر روڈ ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفی اذلان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفی 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی رہائش گاہ قصبہ کالونی جارہا...
کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے حاجی ملک گوٹھ واٹر بورڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 5 سالہ ایان ولد وحید نواز کے نام سے ہوئی جس کے سینے پر گولی لگی تھی۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع کے قریب واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلی تھی جو کہ...
ایک چینی جوڑا صرف اس وجہ سے طلاق کی دہلیز تک پہنچ گیا کہ دونوں اپنے بچے کا نام رکھنے پر متفق نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون کے گھٹنوں نے خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے اگل دیے، یہ کیوں کر ہوا؟ نام پر جاری وہ تنازعہ اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ نہ صرف بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ جارین نہیں ہو سکا بلکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی اس کی ویکسینیشن ممکن نہ ہو سکی۔ پودونگ نیو ایریا پیپلز کورٹ شنگھائی میں حال ہی میں سنے گئے اس انوکھے کیس میں بتایا گیا کہ جوڑے نے سنہ 2023 میں شادی کی اور اگلے سال ان کے ہاں ایک صحتمند بیٹے کی پیدائش ہوئی مگر خوشیوں کا...
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کراچی میں بھی صورت حال سنگین، اموات 7 ہوگئیں یہ حادثہ اوباڑو کے قریب جنوبی قائد ملت اسکول کے پاس پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی سیلاب متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کر رہی تھی۔ علی پور میں بھی کشتی حادثہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے...
سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی...
لاہور: قلہ گجر سنگھ پولیس نے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے ناسق حسین کو چوہنگ سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز حاجی کیمپ پر شاپنگ کیلئے آئی فیملی کے ساتھ موجود بچے کو ملزم نے اغواء کرلیا تھا جس پر بچے کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کرلیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی خالد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔ لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم...
برمنگھم میں زیورات کی دکان کے افتتاح کے موقع پر کرینہ کپور خان سے ایک انوکھا سوال کیا گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے ان کی پسند کون ہیں، اور کیا وہ کبھی کسی پاکستانی گانے کے میوزک ویڈیو میں آئی ہیں؟ کرینہ نے لمحہ بھر توقف کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود مداحوں نے زبردست تالیاں بجائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) اگر کرینہ کپور عاطف اسلم کے گانے...
کراچی: پاکستان کی برآمدات کا گزشتہ 20 سالہ سفر ایک ایسی رولرکوسٹرکی مانند ہے جس میں ترقی کی جھلکیاں تو نظر آئیں، مگر ہر مرتبہ کچھ پرانے مسائل نے رفتارکو بریک لگا دی ہے، اگرچہ ملک نے وقت کے ساتھ کچھ پیش رفت کی ہے، تاہم ابھی تک وہ پائیدار اور متنوع برآمدی ڈھانچہ تشکیل نہ پا سکا جو دیگر ہم پلہ ممالک نے حاصل کیا ہے۔ مرکزی نکتہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہے، جو اب بھی پاکستان کی برآمدات میں نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ بیڈ شیٹس، ریڈی میڈگارمنٹس، نٹ ویئر اور کاٹن یارن جیسے شعبوں میں کچھ بہتری آئی ہے اور خام مال سے تیار شدہ مصنوعات کی طرف جزوی منتقلی بھی ہوئی ہے۔ برآمدات کی یہ...
لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کےوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔ بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔ خیمہ بستی میں ننھےمہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر...
غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار ایسے بچے شامل ہیں جن کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ نومولود بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور حملوں کا نشانہ بنے۔ سیو دی چلڈرن کے مطابق یہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور...
غزہ میں بدترین اسرائیلی مظالم جاری، ہرگھنٹے ایک بچہ شہید ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال...
غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے25 برس کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نیشنل ہائی...
بھارت کی حد تک متنازع ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تشویش اور افواہوں کو جنم دیدیا۔ عرفی جاوید جو اپنے منفرد اور اکثر متنازع فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس یا انداز کے بجائے روتی ہوئی تصویر کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ماڈل و ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی کی ہے جس میں ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر چوٹ کا نشان بھی نظر آیا جس نے مداحوں کو مزید فکر میں ڈال دیا۔ https://www.instagram.com/p/DONdwSACDYs/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں عرفی نے ایک تقریب کی خوشگوار تصاویر بھی شیئر کیں، مگر ان کی روتی...
دریائے راوی میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب نے جہاں لاہور کے نواحی علاقے موہلنوال میں عارضی خیمہ بستیاں آباد کر دیں، وہیں انہی خیموں میں ایک نئی زندگی نے جنم لیا ہے جہاں تھیم پارک سوسائٹی کے متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے عرفان اور ان کی اہلیہ کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرفان رکشہ ڈرائیور ہیں اور اپنی محدود آمدنی میں قسطوں پر گھر خریدنے کی جدوجہد کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب نے ان کا گھر، جمع پونجی اور خواب سب بہا دیے۔ 32 سالہ عرفان کی اہلیہ جن کی عمر لگ بھگ 28 سال ہے، پہلے ہی سات بچوں کی ماں ہیں، چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں، اب آٹھواں بچہ اسی خیمہ...
خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نواب شاہ کے 450 بستروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی اکبر سیال اور اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ثنیہ علی حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ آصفہ بھٹو اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اسپتال کے پیڈیاٹرک ہائی ڈپینڈنسی یونٹ، جدید نیونیٹل وینٹی لیٹرز اور انکیوبیٹرز کے ساتھ پیڈیاٹرک آئی سی یو، زچہ و بچہ گائنی HDU، آپریشن تھیٹر اور لیبر روم کا معائنہ کیا۔ انھوں نے زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط کرنے، مختلف شعبہ جات کے مابین تعاون بڑھانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ماہرین کی تجاویز پر...
اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر خود پہنچے تھے اور انہوں نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم...
لاہور میں جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہونے کے واقعے کے بعد ایل جی ایچ انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔ ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ نوسر باز خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔ ایس او پی خلاف ورزی پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ڈی ایم ایس ایمرجنسی کو ایم ایس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ایک مریض ایک تیماردار پالیسی کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی سپروائزر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، وارڈ میں ایس او پی خلاف ورزی پر سسٹر انچارج و اسٹاف نرس کو ایم ایس آفس رپورٹ...
امریکا میں ایک جوڑی نے ایک منٹ میں 96 اسفنج چہرے پر مارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو کہ سیریل ریکارڈ بریکر ہیں) نے اپنے ساتھی جونتھن ہینن کے ساتھ مل کر بطور دو لوگوں کی ٹیم ایک منٹ میں چہرے پر سب سے زیادہ گیلے اسفنج (92) پھینکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جس کو بعد میں ایک دوسری ٹیم نے 93 اسفنج پھینک کر توڑا تھا۔ ریکارڈ کے لیے ٹیم کے ایک فرد کو دوسرے فرد کے چہرے پر گیلے اسفنج پھینکنے ہوتے ہیں۔ ڈیوڈ رش کا ایک آن لائن پوسٹ میں کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اسفنج کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کو کھولے رکھنا...
کراچی: اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا گیا اور بعد ازاں مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہوگئی تھی۔ اے وی سی سی نے چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔ بچے کی بحفاظت بازیابی...
لاہور کے علاقے کاہنہ سے نامعلوم شخص کا ڈھانچہ ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم نے انسانی ڈھانچے کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے راہگیر کی اطلاع پرانسانی ڈھانچہ چارے کی فصل سے برآمد کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی۔ لاہور:انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاون فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف عمل ہیں۔
بھارت میں راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث ایک فیملی وین بند پل پر پہنچ گئی اور طاقتور بہاؤ میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ لاپتا ہو گیا۔ حادثہ منگل کو پیش آیا جب خاندان بھِلواڑہ سے مذہبی زیارت کے بعد واپس آ رہا تھا اور بند پل پار کرنے کی کوشش کی۔ وین کے ڈرائیور نے گوگل میپس کی ہدایت پر سوامی اوپردہ پل پر گاڑی لے گئی، جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ جیسے ہی وین پل پر داخل ہوئی، وہ پھنس گئی اور دریائے باناس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں صحت کا بحران اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جہاں تقریباً ہر 40 منٹ میں 1 بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے لہذا عالمی برادری کو فوری طور پر عملی کارروائی کرنی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل البرش نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گرد خوراک و ادویات کے غیر انسانی محاصرے اور شدید پابندیوں کی پالیسیوں نے غزہ کو "نسل کشی" سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی بچے، دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہیں اور ہر...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ ارسلان ولد رئیس جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے گزرنے والے واٹر ٹینکر نے راہ چلتے ارسلان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر...
علامتی تصویر۔ نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثنا حافظ آباد میں بٹیرے کے علاقے میں 3 بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گجرات میں پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
چھوٹا بچہ جان کے نہ کوئی آنکھ دکھانا رے ڈوبی ڈوبی ڈب ڈب ڈوبی ڈوبی ڈب ڈب ماضی کا یہ گیت اُس دور میں بچے بچے کی زبان پر تھا، ہمارا آج کا موضوع اس سے بہت زیادہ تو نہیں، کچھ کچھ ملتا جلتا ضرور ہے۔ اس گیت میں تو تھوڑی سی معصومانہ دھمکی نظر آتی ہے، مگر ہم جس بچے کا ذکر کر رہے ہیں، اس کے پاس تو شاید یہ چوائس ہی نہیں۔ جس گھر میں بچے ہوں تو وہاں ایک بچہ سب سے چھوٹا ضرور ہوتا ہے، چھوٹا بچہ ہونے کے کئی فائدے ہیں، جبکہ اس کے نقصانات بھی کم نہیں۔ شاید نقصانات مناسب لفظ نہ ہو، اس کی جگہ ہم لفظ ۔۔۔ ذمہ داریاں ۔۔۔ لکھ...
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق باسی کھانا کھانے سے متاثرہ 2 بچوں کا اسپتال لایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال میں علاج کے دوران 11 سالہ آیان دم توڑ گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
سیمینار سے خطاب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و اکابرین نے کہا کہ امریکی ٹرمپ کا ابراہیمی معاہدہ اسلام کے منافی اور شہدائے پاکستان، فلسطین و کشمیر سے بغاوت قرار دیتے ہیں، امریکی شیطانی منصوبہ پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پیغام شہدائے کربلا و یکجہتی شہدائے فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ، سیاسی زعماء، دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے فلسطین نے شہدائے کربلا کی یادیں تازہ اور یزیدیت کا چہرہ آشکار کردیا ہے، حکومت چہلم امام حسین...
پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مبینہ طور پر مدرسے کے استاد نے طالبعلم پر مبہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے بتایا کہ تشدد کا واقعہ مدرسہ سدیدیہ معظمیہ معظم آباد میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ محمد آصف 3 سال سے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور حفظ قرآن کر رہا تھا، متوفی محمد آصف موضع کلور شریف تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کا رہائشی تھا۔ سرگودھا پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، بچے کے گلے اور جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں جب کہ اس کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔...
کیا بچوں کو خوبصورتی ماں سے ملتی ہے یا باپ سے، سائنس نے دریافت کر لیا ہے۔ ایک حالیہ برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات ان کے والد سے ورثے میں ملتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور ہڈیوں کی نشوونما میں ان کے والد کے جینز زیادہ غالب دکھائی دیتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کو چہرے کی پرکشش خصوصیات جیسے کہ جبڑے، گال کی ہڈیاں اور ناک کی ساخت ان کی ماؤں کے بجائے اپنے باپ سے وراثت میں ملتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہروں کی ساخت اور خصوصیات میں والد کے جینز اہم کردار...
بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک جعلی آئی وی ایف اور سروگیسی کلینک سے بچوں کی خرید و فروخت کا انکشاف کیا ہے، جہاں لڑکی 3.5 لاکھ اور لڑکا 4.5 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا پولیس کے مطابق یہ فراڈ پچھلے 15 سال سے چل رہا تھا اور بچوں کو ایسے جوڑوں کو دیا جاتا تھا جن کا ان سے کوئی حیاتیاتی تعلق نہیں تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یونیورسل سرشٹی فرٹیلٹی سینٹر اور اس کے دیگر مراکز جعلی سروگیسی کا ڈراما رچاتے، جوڑوں سے 30 سے 40 لاکھ روپے تک وصول کرتے، اور پھر ایجنٹوں کے ذریعے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
لاہور ( طیبہ بخاری سے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔ ٹیکسیلا میں تین بچے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ : پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا ہے امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را...

فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
احمدمنصور:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا، امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں...

سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر اپنی موجودگی سے لوگوں کے دل جیتتے آئے ہیں، بلکہ ہر کردار کو اس انداز میں نبھایا کہ وہ ناظرین کے دلوں پر نقش ہوگیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ عروسہ سے ہوا، جہاں ’شہریار‘ نامی نوجوان کردار کے لیے انہوں نے اسکرپٹ ایسے یاد کیا جیسے وہ زندگی کا پہلا امتحان ہو۔ اس وقت انہیں ایسا لگا کہ اگر یہی جذبہ تعلیم میں ہوتا تو پڑھائی بھی کمال کی ہوتی۔ زیب النسا میں سارہ کاظمی کے کمنٹ نے انہیں جھنجوڑا، مگر وہی لمحہ ان کی اداکاری کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے ڈراموں میں انہوں نے...
مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے" ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے ہر ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ جب بھی نمبرز مکمل ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک سینیٹر ان کے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر عمل درآمد، سرکلر ریلوے کو فی الفور بحال اور مکمل کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن روزانہ جھوٹے دعوے اور اعلانات کرکے اہل کراچی کو بے وقوف بنا نا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدترین صورتحال پر ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ 17 سال سے مسلط پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، لاہور کی سڑکوں پر ای ٹرین چل رہی ہے اور کراچی کے عوام اور خواتین چنک چی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اور صوبائی وزراء آئے روز ڈبل ڈیکر...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی زیر گردش خبروں کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’محسن نقوی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، آپ اس معاملے پر کیا سمجھتے ہیں اور کیا انہیں مبارکباد دیں گے؟‘، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، ہنوز دلی دور است، وہ ابھی بچہ ہے، ابھی اس کی باری نہیں آئی‘۔وزیر داخلہ کے...
تصویر بشکریہ جیو نیوز راولپنڈی سے اغوا کیے گئے 10 سال کے بچے کو پولیس نے بہاولنگر سے بازیاب کرا لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اس بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا، ملزم نے 14 جولائی کو بچے کو اغوا کیا تھا۔گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’کل کا بچہ‘ قرار دیا اور ان کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے ان کے نہ تو دوستانہ تعلقات ہیں اور نہ ہی علی امین صوبے کے امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے ان کے بقول حالیہ جرگے میں علی امین گنڈا پور کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) تک جا پہنچا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو FATF تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا، صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کررہی ہے۔گورنز کے پی کا کہنا تھا کہ جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے۔
کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری کرلی، اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور کرلیا گیا ساتھ ہی بی او جی کا ڈھانچہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کی خود مختار حیثیت کو محدود کرنے کی تیاری کرلی جس کے لیے بورڈز کے اوپر اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی سندھ کے تمام سرکاری تعلیمی بورڈز کی سپرویژن کرے گی اور انھیں کنٹرول کرے گی تاہم اس کی تشکیل ابھی باقی ہے جبکہ تمام تعلیمی بورڈز کے "بورڈز آف گورنرز" کے ڈھانچے کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور تمام چیئرمین بورڈز کی جگہ "اکیڈمیشنز، ممبر سول سوسائٹی اور میل/فیمیل پرنسپلز کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کی وادی خپلو فطری حسن اور مشکل زندگی کا نمونہ ہے۔ یہاں دیہات ایک دوسرے سے الگ تھلگ واقع ہیں جہاں طبی سہولیات نایاب نعمت تصور کی جاتی ہیں اور دشوار گزار طویل فاصلوں کے باعث ان تک رسائی بہت بڑا مسئلہ ہے۔تاہم، یہاں گھر گھر جا کر طبی سہولت مہیا کرنے والی مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر خاموشی سے ان علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔ یونیسیف کے تعاون سے یہ خواتین طبی کارکن ان لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں غذائی قلت سے چھٹکارا پانے اور اور سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی مدد...
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔ لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوم استحکام کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا...
سابق صوبائی نگران وزیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور انصاف کو فوری یقینی بنایا جائے، اسرائیلی وزیر کی قیادت میں دھاوے نے مسلم دنیا کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کا اقدام اشتعال انگیزی اور عالمی امن کیخلاف قرار دیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی مقدسات کی توہین ناقابلِ برداشت اور امن کیلئے خطرناک ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر حملہ...
نوشہروفیروز میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جنہیں دنیا "خادم الحرمین" اور "امام کعبہ" جیسے مقدس القابات سے پہچانتی تھی، آج آزمائش میں انکا مکروہ کردار دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا امتحان جاری ہے۔ عرب حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ گوٹ بجرانی لغاری تحصیل مورو ضلع نوشہروفیروز میں منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ ہر انسان کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔ کیونکہ امتحان اور آزمائش کے بغیر کھرے اور کھوٹے...
ماسکو کے طاقت ور حلقوں میں اہم مقام رکھنے والے روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر چھا گئے ہیں۔ 2008 سے 2012 تک صدر رہنے والے اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ میدویدیف نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیے ہیں جنہوں نے امریکا کو سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ایٹمی آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات، اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی جنگ کا عندیہ دے دیا روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دمتری میدویدیف نے ایران کو جوہری ہتھیار دینے کی بات کی تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر 2 جوہری آبدوزیں ممکنہ خطروں کے مقابلے کے لیے متحرک کر...
گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے...
بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
آبادی میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے ملک بھر میں ایک بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت والدین کو ہر 3 سال سے کم عمر بچے پر سالانہ 3،600 یوآن (تقریباً 500 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 3 سالوں میں مجموعی طور پر 10،800 یوآن (تقریباً 1،500 ڈالر) فی بچہ بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف یہ چین کی حکومت کی جانب سے پیدائش کی شرح میں اضافہ کرنے کی پہلی قومی سطح کی مالی امدادی اسکیم ہے جس سے تقریباً 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ اس پالیسی کا اطلاق رواں سال...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) چین کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ اب حکومت تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو سالانہ 3,600 یوآن (500 ڈالر) کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ گزشتہ تین برسوں سے چین کی آبادی میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، جو بھارت کے بعد دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ملک ہے اور اسے کم ہوتی ہوئی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔ سن 2024 میں مجموعی بچوں کی پیدائش کی تعداد 9.54 ملین تھی، جو سن 2016 کے مقابلے میں نصف تھی۔ سن 2016 میں ہی چین نے اپنی ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کو ختم کیا تھا، جو تین دہائیوں...
بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان” سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔ تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے...
پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے کلمہ والاچوک کےقریب نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کرچار سالہ بچے کوپراسرار طورپرگلا کاٹ کرقتل کردیا، بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ چالیار مدرسہ طالبعلم قتل: ’بچہ گھر والوں کو بتاتا رہا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کر رہا ہے لیکن کسی نے اعتبار نہیں کیا‘، نانا پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ٓتحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں بچے کی والدہ نے موقف اپنایا کہ واردات کے وقت ہو گھرسے باہردُکان پر سودا سلف لینے گئی تھی اورجب گھرواپس پہنچی توخون میں لَت پت...
ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے۔ اسلام آباد میں وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کی،اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان اکاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری طلال چوہدری نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا آپریٹرز سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں، جو اکاؤنٹس بتائے ہیں وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے ہیں، ہمیں نہیں معلوم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔اداکارہ و ماڈل کومل میر ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں، ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے، انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو...
ایک نایاب اور پراسرار سیارچے 3I/ATLAS کے بارے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ ہمارا نظام شمسی چھوڑ کر آیا ہوا تیسرا معروف انٹر اسٹیلر (بین النجم) جسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر تھیوریٹیکل فزکس کے پروفیسر ایوی لوب نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک غیر زمینی تہذیب نے اس جسم کو بھیجا ہو سکتا ہے۔ اس سیارچے کی مدار کی شکل ہائپر بولا کی ہے یعنی یہ سورج کے گرد بند مدار میں نہیں گھوم رہا بلکہ ہمارے نظام شمسی سے گزرتے ہوئے بین النجم خلا...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل میرنے فلرز یا کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کی تردید کرتے ہوئے اپنی حالیہ تبدیلی کی وجہ وزن میں اضافہ بتایا ہے۔ کومل میر نے جب“مس ویٹ پاکستان“ سے شوبز میں قدم رکھا تو وہ دبلی پتلی جسامت اور معصوم شکل کے باعث مداحوں میں فورا توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ مگر حالیہ دنوں میں ان کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں ان کا چہرہ خاصا مختلف نظر آ رہا تھا۔ اس اچانک تبدیلی نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کو جنم دیا اور مداح یہ سوال کرنے لگے کہ آیا یہ تبدیلی وزن بڑھنے کا نتیجہ ہے یا پھر چہرے پر فلرز کروائے گئے ہیں؟ کومل میر نے...

’مدرسے کے ظالموں نے میرے بچے کو پانی تک نہیں دیا‘: سوات کا فرحان… جو علم کی تلاش میں مدرسے گیا، لیکن لاش بن کر لوٹا
مدین(نیوز ڈیسک) مدین کے پہاڑوں سے اُٹھنے والی ایک معصوم آواز، چودہ سالہ فرحان… جسے والدین نے دین کی روشنی کے لیے سوات کے چالیار مدرسے بھیجا، واپس آیا تو ایک بےجان جسم تھا، چہرے پر نیلے نشانات، کمر پر تشدد کے زخم، اور آنکھوں میں زندگی کے بجائے سناٹا تھا۔ تین دن پہلے پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ آج بھی والد ایاز کے لفظوں میں سسک رہا ہے۔ فرحان کے والد نے بتایا، ’میں نے مہتمم صاحب سے ویڈیو کال پر بات کی، کہا کہ بچہ شکایت کر رہا ہے، تکلیف میں ہے… مگر مہتمم نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔‘ والد کے مطابق، شام ساڑھے چھ بجے دوبارہ رابطہ ہوا۔ مہتمم...
سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور ناقابلِ تردید ہیں، بھارت جموں و کشمیر کے متنازع علاقے...
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے...
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی۔ معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ "یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔...
دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچا تاحال لاپتا ہے۔ گزشتہ روز ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ رپورٹ...
سٹی 42 : نوشہرہ میں سریاخیل کے مقام پر بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق متوفی کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 10 سال اور پاڑا چنار کا رہائشی ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جس کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی DHQ منتقل کر دی ۔
چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 22 سالوں سے اپنا میک اپ نہیں ہٹایا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں عجیب تبدیلی آگئی ہے۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون گاو اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران میک اپ صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر شدید الرجی اور سوجن پیدا ہو گئی۔ گاو نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تاکہ دوسروں کو میک اپ کے بعد چہرہ باقاعدگی سے صاف کرنے کی اہمیت سے آگاہ کر سکیں۔ ان...
سپریم کورٹ میں مختلف فیملی میٹرز کے دوران چیف پاکستان نے اہم ریمارکس دیے جب کہ سپریم کورٹ نے ماہانہ خرچہ 25 ہزار مقرر کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فیملی میٹرز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہیں آنی چاہیے، نچلی عدالتیں معاوضہ طے کردیں معاملہ ختم ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معاوضوں کی ادائیگیوں کی رقم میں سپریم کورٹ نہیں پڑے گی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چھوٹے بچے کیلئے پچیس ہزار ماہانہ خرچہ بہت ذیادہ ہے، اس پرجسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ اپ کا اپنا بچہ ہے تو پچیس ہزار کچھ ذیادہ نہیں۔ عدالت نے ماہانہ خرچہ پچیس ہزار مقرر کرنے کے فیصلے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔نور پور میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ہری کے نول میں دروازے میں کرنٹ آنے سے 55 سالہ سلام بی بی جاں دم توڑ گئی۔ریسکیو عملہ کے مطابق نفیس کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 9 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا۔
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے غیر قانونی طور پر رکھے گئے خطرناک جنگلی جانوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے ایک سفید ٹائیگر اور افریقی شیر کے بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ کارروائی وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر کی، جس دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے نایاب نسل کے جانور برآمد کیے گئے۔ تحویل میں لیے گئے سفید ٹائیگر کو لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افریقی شیر کے بچے کی بھی محفوظ مقام پر منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر غلام رسول کے...
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر گزشتہ روز کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش تقریباً 15 سے 20 دن پرانی ہے۔ فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کے گھر سے ان کی 7 روز پرانی لاش ملی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فنکار کس قدر تنہا زندگی گزار رہے ہیں کہ وہ مر جائیں تو کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔ کراچی میں مشہور ماڈل اور ایکٹرس حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش اس کے فلیٹ سے ملی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپڈیٹ: تھائی لینڈ کی حکومت نے شدید نظر انداز کیے گئے ایک آٹھ سالہ بچے کو ایک خستہ حال گھر سے بازیاب کرلیا جو مبینہ طور پر صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرتا تھا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے اُتراڈٹ (Uttaradit) کے ضلع لاپ لائے (Lap Lae) میں فلاحی اداروں اور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے بچے کو بازیاب کرایا جو ایک منشیات کے اڈے نما مکان میں چھ کتوں کے ساتھ رہتا تھا اور انسانی زبان کی بجائے صرف بھونکنے جیسی آوازیں نکالتا تھا۔بچے کے ساتھ اس کی 46 سالہ ماں اور 23 سالہ بھائی بھی موجود تھے، دونوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا، یہ مکان منشیات کی سرگرمیوں...
تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8 سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 6 کتوں کے درمیان رہنے والے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا۔ تنہائی اور کتوں میں گھرا بچہ کون ہے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان...
بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع واشک میں سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی نقصان ہوا۔ مجموعی طور پر 22 مکانات کو بارشوں اور سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے۔ فلیش فلڈنگ کے باعث زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے، خاص طور پر واشک اور سوراب جیسے علاقوں میں۔ لورالائی اور سوراب میں طوفانی...