برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔

کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ، خون کی روانی کی مشکلات اور لاکھوں ڈالرز کی ’فیس لفٹ سرجری‘ کے باعث بھی خبروں میں رہ چکی ہیں۔

انسٹاگرام پر 2.

7 ملین فالورز رکھنے والی کیٹی پرائس نے اپنی پوسٹ میں علاج سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ماڈل کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی، جبکہ دیگر نے بار بار کاسمیٹک کروانے کے خطرات پر سوال اٹھائے۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کیٹی پرائس

پڑھیں:

کینیڈا کے سابق وزیراعظم ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، ویڈیو وائرل

پیرس:

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے لباس میں تھے اور دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شو سے باہر آئے جہاں فوٹوگرافرز نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی، تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

اس موقع پر کیٹی پیری کو ان کی ایک مداح نے گلاب بھی دیا اور انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی۔

Katy Perry and Justin Trudeau took their romance public Saturday night ... the lovebirds went out on a date in Paris, France, to celebrate Katy's 45th birthday.

???? Best Image pic.twitter.com/aKx3ULkKn0

— TMZ (@TMZ) October 26, 2025

قبل ازیں دونوں کے رومانوی تعلقات شہ سرخیوں میں رہے، تصاویر بھی سامنے آتی رہیں، جس میں انہیں رومانوی انداز میں دکھایا گیا تھا لیکن جوڑے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

کیٹی پیری کی رومانوی زندگی میڈیا سے کبھی چھپی نہیں رہی ہے، جس طرح جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تعلقات بالآخر سامنے آگئے، ماضی میں وہ اولینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہیں، جن کے ساتھ ان کی بیٹی ڈیزی ڈو بھی ہیں۔

کیٹی پیری دنیا کی مشہور پوپ گلوکارہ ہیں اور ان کے مقبول ترین گانے فائرورک، رور اور ڈاک ہارس ہیں، ایک دہائی سے زائد کیریئر میں ان کے گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے ہیں، جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 4 ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ سوفی گریگور سے علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی اور وہ کینیڈا کے وزیراعظم کے منصب سے الگ ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پیرس میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ایک ساتھ، ویڈیو وائرل
  • ‘اگر دنیا کشمیر معاملے پر بھی خاموش رہی تو کشمیر اگلا سیاسی دھماکا ہوسکتا ہے’
  • اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق
  • ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
  • ماہرہ خان نے بوٹوکس کروا لیا؟ نئی تصاویر پر بحث چھڑگئی
  • کینیڈا کے سابق وزیراعظم ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، ویڈیو وائرل
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
  • ‘لاسی’ اور ‘لاسٹ اِن اسپیس’ جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں
  • کیا کچھ ہوسکتا ہے؟