قابض رجیم کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، علامہ علی حسنین
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کوئٹہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس اور فلسطینی عوام نے اسرائیلی ظلم و ستم کا جواب دیکر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ضرور ہیں، لیکن وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے با ضمیر افراد ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گے۔ قابض اسرائیلی رجیم کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ فلسطین کے حوالے سے دہائیوں قبل ہمارے اپنائے گئے موقف کو آج پوری دنیا کے لوگ تسلیم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس اور فلسطینی عوام نے اسرائیلی ظلم و ستم کا جواب دے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ضرور ہیں، لیکن وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والے نہیں ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب حتیٰ کہ بعض مسلمانوں کا جکاؤ بھی اسرائیلی رجیم کی طرف تھا، حماس نے اسرائیل کی اصلیت دنیا کو دکھا کر حق کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یورپ، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا میں فلسطین کے حق میں اجتماعات اور مظاہرے فلسطینی عوام کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں دنیا کے بیشتر ممالک نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے فلسطینی عوام کے موقف کی تائید کی ہے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ آج سے چالیس سال قبل ہمارے مذہبی رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین پر واضح موقف اختیار کیا تھا۔ بعض مسلم ممالک اس موقف پر راضی نہیں تھے، حتیٰ کہ اسرائیل سے اپنے تعلقات بہتر بنا رہے تھے، تاہم آج وہ حکمران فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں ہر سطح پر اپنا موقف واضح کرکے فلسطینی عوام کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ علی حسنین نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے جرات اور حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی شخصیات بھی عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل تھیں۔ فسلطینی عوام نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے جس پر غزہ کا محاصرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ محاصرہ پوری انسانیت اور عالمی قوتوں کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں پاکستانی عوام کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا موقف تھا۔ وہ ہمیں اسرائیل کے سلسلے میں سمت دکھا چکے ہیں۔ پاکستانی قوم ایک آزاد فلسطینی ریاست چاہتی ہے، جس کا ایک بھی اینچ کسی کے قبضے میں نہ ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ علی حسنین فلسطینی عوام پوری دنیا فلسطین کے نے کہا کہ دنیا کے
پڑھیں:
بھارت پوری دنیا میں ذلت اٹھا چکا، اب کوئی ایڈونچر کیا تو زیادہ رسوائی ہوگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے اشتعال انگیز حرکت کی تو اسے دنیا بھر میں ذلت اٹھانا پڑی، اب اگر دوبارہ کوئی ایڈونچر کرےگا تو پہلے سے زیادہ رسوائی اٹھانا پڑےگی۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے اقدامات نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کی عزت خاک میں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 سے زیادہ جہاز گرے، دوبارہ جنگ ہوئی تو پھر مداخلت کریں گے، ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مستقبل میں کسی قسم کا کوئی منصوبہ بنائے گا تو پاکستان اسی روایتی انداز میں بھرپور ردِعمل دے گا جیسا پہلے دیا گیا تھا اور اسی طرح کامیابی نصیب ہوگی۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہاکہ جو کوششیں بھارت کررہا ہے وہ جزوی طور پر داخلی انتخابی اور سیاسی حالات کی وجہ سے ہیں اور ان کوششوں کا اندرونی پس منظر موجود ہے۔
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وہاں مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور امن کے کسی منصوبے کی وجہ سے غزہ میں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے۔
ان کے مطابق اس سلسلے میں حتمی صورتحال جلد واضح ہو جائے گی اور ابھی کچھ معاملات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین ایک ریاست کی شکل اختیار کرےگا اور وہ اپنے ملک میں آزادانہ سانس لے سکے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی حقوق کا دفاع کرے اور ان کے ساتھ کھڑی ہو، دنیا میں لوگوں کا سڑکوں، بازاروں اور شہروں میں نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
واضح رہے کہ بھارتی کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی ایڈونچر کیا گیا تو بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے سخت جواب دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایڈونچر بھارتی اشتعال انگیزی خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز