کارسوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے معمار موڑ پر کار سوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، جو روزانہ اپنے والد عبدالغنی کی مدد کیلیے پاپڑ فروخت کرتا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ یکم اکتوبر کی شام پیش آیا، جب عباس سفید کار کے قریب پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ کار سوار شہری عارف شاہ نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عباس شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ڈکیتی یا مزاحمت کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا، بظاہر فائرنگ کا واقعہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا۔ مقتول کے والد عبدالغنی نے الزام عاید کیا کہ ان کے بیٹے کو ملزم نے جان بوجھ کر گولی مار کر قتل کیا۔ سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غریب محنت کش کے بچے کے قاتل کو قرار واقعی سزا دی جائے اور شہر میں اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر سخت پابندی عاید کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مردان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس مقدمے میں ایم این اے مجاہد خان، ظاہر شاہ طورو سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے تناظر میں اس کیس کی واپسی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر سامنے آئے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان