2025-05-12@16:58:28 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«ہائبرڈ گاڑیوں»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے اور محکمہ ماحولیات کے نئے سکواڈ زتعینات کرنے کا بھی حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ موٹر وے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھواں دینے والی گاڑیوں کی نشاہدہی کرکے کارروائی کی جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق سماعت کے دوران حکم دیا کہ لاہور میں دھواں دینے والی کوئی گاڑی داخل نہ ہو، ٹول پلازہ پر ہی کارروائی کی جائے،موٹروے وے اورملتان روڈ پردھواں دینے والی گاڑیوں کا فوری طور داخلہ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔ محکمہ انتظامیہ نے...
    ---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 قیمتی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کی، حکومت سندھ کی جانب سے بیوروکریسی کے لیے 138 گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، یہ گاڑیاں عوام کے ادا کردہ ٹیکس کی رقم سے خریدی جائیں گی، عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمدی کھیپ ایک تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے) وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ہونڈا اٹلس کی لاہور میں منعقدہ برآمدی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے، پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو...
    پاکستان اپنی آٹوموٹو صنعت میں ایتھانول کو ایندھن کے طور پر شامل کرکے جدت لانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ مقامی گاڑیوں کے انجن کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس کا استعمال بڑھایا جا سکے۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور ہیروشی کاوامورا، سی ای او پاک سوزوکی موٹرز کے درمیان ایک ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔ مزید پڑھیں:پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟ ہارون اختر خان نے پاکستان کی بائیو گیس اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں کے لیے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور جاپان مل...
    کراچی: مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلے لکھ دیے۔  ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پرایف آئی اے،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ فارٹیرارزم نےمختلف اداروں کوخطوط ارسال کردیے، ذرائع کےمطابق مذکورہ اداروں میں مختلف بینک، مالیاتی ادار و ہاؤسنگ سوسائیٹیاں، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی،ایف بی آراورڈی ایچ اے شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے، ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے ارمغان کے نام پرجائیدادوں...
    کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر جلا دیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر  جلادیئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد مسلح دہشتگرد فرار ہوگئے، جب کہ کوسٹل ہائی وے پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے 25فیصد اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 12مارچ تک جواب طلب کرلیا،محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اضافی ٹیکس وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مزید :
    ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائل نے درخواست میں کہا کہ این ایچ اے نے 31 جنوری کو ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد زائد ٹیکس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے کے خلاف درخواست دائر ہو گئی جسے سماعت کے لیے مقرر بھی کر دیا گیا۔ درخواست محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور سفر کیا تو 1210 کے بجائے 1510 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا...
    کراچی: سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی عمارت کی چار دیواری میں جا گھسا ، ملبہ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ، حادثے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو بنانے والے شہری کے ہمراہ فلیٹ کے مکین بھی تھے اور وہ یہ بتا رہے تھے کہ ٹینکر مافیا کو اب کچھ نہیں ملا تو وہ دیواروں میں بھی گھسنے لگے ہیں ، نہ مال محفوظ ہے اور نہ ہی جان محفوظ ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح سخی حسن ہائیڈریٹ کے قریب کے ڈی اے فلیٹس سینٹرل ویو اپارٹمنٹ کی چار دیواری میں واٹر ٹینکر گھس گیا جس کے نتیجے میں...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،...
    پشاور: سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں  درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر  کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کی گاڑیوں پر “ایڈووکیٹ” لکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کو نصیحت  کی کہ قانون کی بالادستی ہر کسی کے لیے یکساں ہونی چاہیے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اکثر وکلا مکمل تیاری کے بغیر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے،جب ہمیں ہائیکورٹ کا کیس ملتا تھا تو ساری رات اس کی تیاری کرتے تھے،  وکلا کو چاہیے کہ وہ مقدمات کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ پیش...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کراناپڑتے تھے،  آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ تیز رفتار...
    —فائل فوٹو سیہون میں انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں زخمی 6 افراد کو مانجھند اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 11 جاں بحقبلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔حادثے کا شکار کار سیہون سے حیدرآباد جا رہی تھی۔
    جامشورو کے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔  پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ کار ڈرائیو کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس...
    برطانوی حکومت نے قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یا کسی گاڑی میں چھپ کر ملک پہنچنے والے مہاجرین کو شہریت کی فراہمی تقریباً ناممکن بنادی۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار بی بی سی کے مطابق ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹھوس اقدامات سے واضح ہو گیا کہ جو بھی غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوا اس کی برطانوی شہریت کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ نئی رہنمائی میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی خطرناک سفر کر کے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوتا ہے خواہ وہ کشتی کے ذریعے ہو یا کسی گاڑی میں چھپ کر پہنچا...
    UTTAR PRADESH: بھارت کے سب سے بڑی مذہبی اجتماع مہا کمبھ میں شرکت  کے لیے جانے والے ہندوؤں کی کثیر  تعداد کے باعث 300 کلومیٹر تک ٹریف جام ہوگیا، اور گاڑیاں سڑکوں پر48 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بسنت پنچمی کے امرت اشنان کے بعد توقع کی جارہی تھی مہا کمبھ میں شریک لوگوں کی تعداد میں کمی آجائے گی مگر اب صورتحال اس کے برخلاف دکھائی  دے رہی ہے کیونکہ  ملک بھر سے  لوگوں کے مقدس اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پریاگ  راج کو جانے والے ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیاگیا،بل کےمطابق بھیک مانگنے کیلئے بھرتی کرنے، پناہ دینے والے کو 7سال قید، 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے سے مراد کسی شخص کو جان بوجھ کر فراڈ یا خیرات وصول کرنے میں ملوث کرنا ہے،قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا منظم بھیک مانگنا کہلاتا ہے،منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیا فروخت کرنا بھی ہے،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی...
    درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت...
    پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
    —فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
۱