WE News:
2025-07-26@06:56:49 GMT

سوزوکی موٹرز پاکستان میں ایتھانول گاڑیاں متعارف کرائے گا

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

سوزوکی موٹرز پاکستان میں ایتھانول گاڑیاں متعارف کرائے گا

پاکستان اپنی آٹوموٹو صنعت میں ایتھانول کو ایندھن کے طور پر شامل کرکے جدت لانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ مقامی گاڑیوں کے انجن کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس کا استعمال بڑھایا جا سکے۔

یہ منصوبہ وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور ہیروشی کاوامورا، سی ای او پاک سوزوکی موٹرز کے درمیان ایک ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔

مزید پڑھیں:پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟

ہارون اختر خان نے پاکستان کی بائیو گیس اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں کے لیے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور جاپان مل کر نئی صنعتی مواقع تلاش کرسکتے ہیں، خصوصاً سبز توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے۔

پاک سوزوکی موٹرز کا بائیو گیس پلانٹ لاہور کے قریب مانگا منڈی میں لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔ جس کا مقصد پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہارون اختر خان نے پاکستان کو پاک سوزوکی کے لیے ایک بڑی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے آٹو سیکٹر میں مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

یہ منصوبہ حکومت کے ’اڑان‘ ویژن کے مطابق ہے جو ماحول دوست گاڑیوں کے لیے ہے، اور پاکستان اور جاپان کے درمیان صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اور قدم ہے۔

ہیروشی کاوامورا نے ہارون اختر خان کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایتھانول ایتھانول گاڑیاں پاک سوزوکی سوزوکی موٹرز ہارون اختر ہیروشی کاوامورا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سوزوکی سوزوکی موٹرز ہارون اختر ہارون اختر خان سوزوکی موٹرز پاک سوزوکی کے لیے

پڑھیں:

چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی

دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل بنانے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں تیار شدہ اپنی پہلی گاڑی متعارف کرائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

بی وائی ڈی آج بروز جمعہ پاکستان میں اپنی شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی ایم جی پہلے ہی ایک پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی فروخت کر رہی ہے، جبکہ حریف کمپنی ہاول بھی جلد اس شعبے میں داخل ہونے والی ہے۔

بی وائی ڈی پاکستان میں یہ منصوبہ ’میگا موٹر کمپنی‘ کے ساتھ شراکت داری میں شروع کر رہی ہے، جو پاکستانی توانائی ادارے حب پاور کمپنی  کی ذیلی کمپنی ہے۔ کمپنی کے مطابق کراچی کے قریب ایک 25,000 یونٹ سالانہ پیداواری صلاحیت رکھنے والا پلانٹ زیرِ تعمیر ہے، جو اپریل 2024 میں تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟

بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی، دانش خلیق نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ابتدائی طور پر پلانٹ درآمد شدہ پرزہ جات کی اسمبلنگ سے کام کا آغاز کرے گا، جبکہ چند غیر الیکٹرک پرزے مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔ فی الحال پیداوار صرف پاکستانی مارکیٹ کے لیے ہوگی، تاہم مستقبل میں خطے کے دیگر دائیں ہاتھ کی ڈرائیو مارکیٹوں میں برآمدات کا امکان موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق، پاکستان میں درآمد شدہ گاڑیوں کی فروخت مارچ 2024 میں شروع ہوئی، اور اب تک فروخت ہونے والی گاڑیاں ہدف سے 30 فیصد زائد رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف

دانش خلیق نے بتایا کہ پاکستان میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی مارکیٹ 2025 میں موجودہ ایک ہزار یونٹس کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا بڑھنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے جنوری 2025 میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کی تھی تاکہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان میں فی الحال چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کے باعث پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں زیادہ قابل عمل حل کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیاں

متعلقہ مضامین

  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
  • چینی کمپنی بی وائی ڈی کا 2026 تک پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
  • چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیک اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
  • چلاس: تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک ریلے میں کیسے پھنسیں؟
  • سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کے 2 نئے ماڈلز متعارف کرادئیے