Daily Ausaf:
2025-07-28@00:31:33 GMT

پاکستان میں سونا پھر مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 352,900 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد 302,554 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 3,345 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی، سرمایہ کاروں کے غیر یقینی حالات میں سونے کی جانب رجحان، اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

کراچی میں سب سے مہنگے دام آٹے کی فروخت ، ادارہ شماریات رپورٹ

20 کلو آٹے پر سکھر سے440 روپے زائد،اسلام آباد ودیگر علاقوں سے 200 روپے اضافی
لاہور سے 420 روپے زیادہ قیمت پر آٹے کی فروخت ،کراچی میں 20کلو آٹا 1800 روپے

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہوگئے، شہرقائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ۔ادارہ شماریات پاکستان کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپیتک مہنگا ہے جبکہ پشاور کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہے جبکہ سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے، لاہور 1380،فیصل آباد، گوجرانوالہ میں 1400روپے، سیالکوٹ 1427 جبکہ سرگودھا،ملتان اور بہاولپور میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1467روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔دستاویز کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدر آباد میں 1680، سکھر میں 1360روپے، لاڑکانہ اور پشاور 1500روپے، بنوں1400 جبکہ کوئٹہ اورخضدار میں آٹیکا 20کلوکاتھیلا 1600روپے میں دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سب سے مہنگے دام آٹے کی فروخت ، ادارہ شماریات رپورٹ
  • کراچی میں بھی چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ، انتظامیہ سرکاری نرخ پر اطلاق میں ناکام
  • پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 32 فیصد کمی، درآمدات میں 4 گنا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں اضافہ کیسے؟
  • کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی
  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت