وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر سطح کی آمدن والے ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریلیف کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے جب کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے افراد کا ٹیکس 2,500 روپے سے کم کر کے صرف 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

تنخواہوں میں ریلیف کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق:

ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار روپے ماہانہ 2 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 19,167 سے کم ہو کر 13,500 روپے 2 لاکھ 25 ہزار پر ٹیکس 25,417 سے کم ہو کر 19,250 روپے 2 لاکھ 50 ہزار پر ٹیکس 31,667 سے کم ہو کر 25 ہزار روپے 3 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 45,833 سے کم ہو کر 38,833 روپے ساڑھے 3 لاکھ پر ٹیکس 61,250 سے کم ہو کر 54,250 روپے 4 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 78,750 سے کم ہو کر 71,750 روپے 5 لاکھ پر ٹیکس 1,13,750 سے کم ہو کر 1,06,750 روپے ساڑھے 5 لاکھ پر ٹیکس 1,31,250 سے کم ہو کر 1,24,250 روپے 6 لاکھ پر ٹیکس 1,48,000 سے کم ہو کر 1,41,000 روپے 8 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 2,18,000 سے کم ہو کر 2,11,000 روپے 10 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 3,17,000 سے کم ہو کر 3,07,000 روپے 15 لاکھ پر ٹیکس 5,10,000 سے کم ہو کر 4,98,000 روپے 20 لاکھ پر ٹیکس 7,02,000 سے کم ہو کر 6,89,000 روپے 25 لاکھ پر ٹیکس 8,95,000 سے کم ہو کر 8,79,000 روپے 28 لاکھ پر ٹیکس 10,10,000 سے کم ہو کر 9,94,000 روپے 30 لاکھ پر ٹیکس 10,87,000 سے کم ہو کر 10,70,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے تناظر میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق ٹیکس فارم کو بھی سادہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عام افراد اسے خود بھر سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ تنخواہ پر ٹیکس لاکھ پر ٹیکس 1 000 سے کم ہو کر سے کم ہو کر 1 000 روپے

پڑھیں:

2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) حکام کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا، عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی جانب سے ذمہ داری کا ثبوت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایاگیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود اور ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا، ساتھ ہی بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کےنظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا، جبکہ غیررسمی معیشت کے خاتمے کے لیے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس چوری کو روکاگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا تھا کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، 31 اکتوبر 2025 تک کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جا چکے، جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے، مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
  • استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟