پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی جانب سے قربانی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عید پر ملک میں 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر قربانی 1.62 فیصد زائد رہی، گائے کی قربانی 6.
پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔
علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ کی قربانی 1.62 فیصد کم ہو کر 67 ہزار 245 رہی۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے جانور کی کھال کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1775روپے جبکہ بھینس کی کھال کی اوسط قیمت 1680 اور بکرے کی کھال کی اوسط قیمت 446 روپے رہی۔
اونٹ کی کھال کی اوسط قیمت 578 اور دنبے کی کھال کی اوسط قیمت 47 روپے رہی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی قربانی کے مطابق کیے گئے
پڑھیں:
ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
لاہور:ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔
21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا پلان بنایا تھا۔
ایس پی اخلاق احمد تارڑ نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان میں ڈلیوری بوائے زین، محسن، احسن شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔