غزہ میں فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے فٹبالر حمدان قشطہ بری طرح زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے کیے جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
60ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کیلئے اچھی خبر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔