پولٹری ٹریڈرز کی تین روزہ ہڑتال آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پولٹری ٹریڈرز کی تین روزہ ہڑتال کل کے بجائے آج سے شروع ہو گئی ہے۔میاں طارق جاوید صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے جمعہ سے ہڑتال کا اعلان ہے لیکن پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے ہڑتال ہے، حکومت سے مذاکرات تاحال کامیاب نہ ہو سکے۔کل سے پورا پنجاب بند ہو گا،سمبڑیال سمیت کئی شہروں میں آج چکن کی سپلائی بند ہے ،مہنگا گوشت خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے ،مطالبات کے حق میں جمعہ سے صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ
بیجنگ : زمبابوے کے شہر وکٹوریہ فالز میں منعقدہ رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز کے کنٹریکٹنگ پارٹیز کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔نئے تسلیم شدہ نو شہروں میں شنگھائی کا چھونگ منگ، صوبہ یون نان کا دالی، صوبہ فوجیان کا فوچو، صوبہ زے جیانگ کا ہانگ چو، صوبہ جیانگ شی کا جیوجیانگ، شی زانگ خوداختیار علاقے کا لہاسا، صوبہ جیانگ سو کا سوچو، صوبہ زے جیانگ کا وین چو اور صوبہ حونان کا یوئےیانگ شامل ہیں۔
ٌٌ***