قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔
ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتا ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔