لاہور:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم خان ہی پاکستان کی انشورنس پالیسی ہیں‘‘۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم خان کہہ کر پکارا اور اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کےخاتمے کے لیے وزیراعظم خان کی جیل سے واپسی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو بچانے کے لیے ترجیحات یہ ہیں کہ پی ٹی آئی کے بجائےدہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ حکومت آپریشن کے وقت جگت بازی میں مصروف تھی۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خان پنجابیوں، بلوچوں، پٹھانوں اور سندھیوں کو ایک کر سکتے ہیں۔ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، ہم ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم خان کو جیل سے باہر نکالا جائے تاکہ ملک میں بدامنی ختم اور معیشت بہتر کی جاسکے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  خان  ہی عوام اوراداروں کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو سہہ رہے ہیں اور آج فرد جرم بھی لگ گئی ہے۔ آپریشن کے دوران وزرا بریفنگ کے بجائے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کررہے تھے۔ وزیراعظم خان ہی پاکستان کی انشورنس پالیسی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
  • چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، صدر آصف زرداری
  • مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟
  • شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید