انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق وفاقی وزیر قانون چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے
بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد انور کچھ عرصے سے بیمار تھےاور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ان کاکہناتھا کہ خالد انور کی نمازجنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام ، متعدد دہشتگرد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔