قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قومی ایئرلائن کی پرواز نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، اگلے پہیوں میں سے لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔
لاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا۔
انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد لائے گئے ملزمان میں سے ایک غائب ہوگیا
اسلام آباد:اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد بخشی خانہ میں لایا گیا ایک ملزم کم ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ سے ملزمان کو پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا، جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ گنتی کے دوران ایک ملزم کم نکلا جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کو تاحال تصدیق نہ ہوسکی کہ ملزم جوڈیشل کمپلیکس اڈیالہ سے آتے ہوئے راستے میں فرار ہوا یا اڈیالہ جیل میں ہی رہ گیا، ملزم امان اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔