سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے۔
خالد انور کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کے والد علالت کے باعث کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
86 سالہ خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے تھے۔
1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خالد انور
پڑھیں:
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجد میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹائون چیئرمین عبد الجمیل خان ،نائب امیر ضلع کورنگی اور وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،نائب قیم سید آصف علی، کارکنان جماعت اسلامی سمیت احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے عبد القیوم خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کامل مغفرت کی دعا کی۔