سابق کپتان کرکٹر احمد شہزاد کا الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا وزٹ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔
اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے، الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر احمد شہزاد نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیلی سیمیاء جیسی موذی مرض میں مبتلا بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے الخدمت فاونڈیشن گرانقدرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے احمد شہزاد فاونڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے کمزور اور محروم طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الخدمت فاونڈیشن کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے اہل خیراورصاحب ثروت افراد اس نیک مقصد میں الخدمت فاونڈیشن جیسی بے، لوث خدمت کرنے والے اداروں کی پشتیبانی کریں اور اپنے عطیات کے زریعے خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھنے میں تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد فاونڈیشن مستقبل میں یتیم بچوں کی کفالت اور معاشرے کے محروم طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعددمنصوبوں پر کام کا ارادہ رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الخدمت فاونڈیشن فاونڈیشن کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔