سندھ میں ہزاروں من سرکاری گندم کو دیمک لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
عمر کوٹ(نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں سرکاری گوداموں کے باہر رکھی گندم کو دیمک لگ گئی ہزاروں من اناج ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے نمائندےکے مطابق سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں سرکاری گوداموں سے باہر پڑی گندم کو دیمک لگ گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں من گندم ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے گزشتہ سال عمر کوٹ ضلع میں گندم کی خریداری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار بوری خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا جس کا 75 فیصد حاصل بھی کر لیا گیا تھا۔
تاہم سرکاری گوداموں میں گنجائش کم ہونے کے باعث ہزاروں من گندم کھلے آسمان کے نیچے رکھی گئی جسے اب دیمک لگ چکی ہے۔
محکمہ خوراک حکام کی جانب سے اس گندم کو محفوظ بنانے کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس کے باعث ہزاروں من گندم ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عمر کوٹ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا عہدہ تین ماہ سے خالی ہے جبکہ گندم کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد لاڑک سے موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے بات کرنے انکار کر دیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہونے باعث کاشتکاروں نے اپنی ضرورت کے مطابق گندم کاشت کی ہے جس کے باعث مقامی تاجروں کی گندم کی بلیک مارکیٹنگ کی صورت میں آنے والے دنوں میں ایک بار پھر گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
مزیدپڑھیں:نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی خریداری کی قیمت مقرر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمر کوٹ کا خدشہ دیمک لگ کے باعث گندم کو گندم کی
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔