ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔
یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔
ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔
’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت ہے جو لاطینی لفظ luminare سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ‘ٹارچ‘ اور lumens کا مطلب ’روشنی‘ ہے۔
ٹرافی کی رونمائی کراچی کی حدود میں بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں میں کی گئی، جہاں پاک بحریہ کے تعاون سے ایک پیشہ ور غوطہ خور نے گہرے سمندر سے یہ ٹرافی اس طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی جیسے سمندر سے خزانہ برآمد کیا ہو۔
اس منفرد تقریب کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں’لومینارا‘ کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے۔ جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا تعلق ہے۔ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا ہے۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایچ بی ایل پی ایس ایل بحیرہ عرب پی ایس ایل ٹرافی لومینارا لومینارا محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل پی ایس ایل ٹرافی لومینارا لومینارا محسن نقوی
پڑھیں:
کیوبا کے قریب سمندر میں ہزاروں برس پرانا شہر دریافت!
ماہرین کی ایک ٹیم نے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے قریب سمندر میں 2000 ہزار فِٹ گہرائی میں پوشیدہ 6000 ہزار برس سے زیادہ عرصہ پُرانے شہر کو دریافت کرلیا۔ سامنے آنے والی باقیات پہلی بار 2001 میں سامنے آئیں لیکن ماہرین نے 25 برس تک اس کا مطالعہ نہیں کیا۔
2001 میں مرین انجینئر پولینا زیلٹسکی اور ان کے شوہر پال وینزویگ (جن کا تعلق ایڈوانسڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے ہے) نے انکشاف کیا کہ زیر آب اس مقام پر وہ کچھ پتھر کے ڈھانچوں سے ٹکرائے تھے۔
اب اس علاقے کے کیے گئے سونر اسکینز میں اہرام اور دائرے جیسے متعدد ڈھانچے اور دیگر عمارتیں سامنے آئیں جن کا تعلق کیریبیئن میں گمشدہ شہر ہو سکتا ہے۔
پولینا زیلٹسکی کا دریافت کے بعد ڈھانچے کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا اربن سینٹر ہو سکتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ پُر اسرار شہر 6000 سال سے پُرانا ہو سکتا ہے، جو اس کو اہرام مصر سے پُرانا بناتا ہے اور ایسا ہونا ممکنہ طور پر انسانی ارتقاء کی مقبول تاریخ کو بھی ممکنہ طور پر بدل سکتی ہے۔