عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر رنبیر کپور کی فوٹوگرافرز کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دے دی۔
عالیہ بھٹ 15 مارچ کو 32 سال کی ہو جائیں گی لیکن اس سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ ایک دن پہلے ہی ممبئی میں میڈیا کے ساتھ منا لی۔
اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Snehkumar Zala (@snehzala)
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی تقریب کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے میڈیا کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی رکھا۔
اس سیشن کے دوران رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دی کہ ہماری اجازت کے بغیر رہا کی تصاویر نہ بنائیں۔
عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر رہے لیکن اگر بار بار درخواست کرنے پر بھی کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں بچتا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بھیانک خواب یہ ہے کہ کوئی راہا کو مجھ سے دور لے جائے۔
رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میری پرورش ممبئی شہر میں اسی انڈسٹری میں ہوئی ہے، اس لیے یہاں سب لوگ میری فیملی کی طرح ہیں اور ایسے میں کوئی بھی شخص جس کے ہاتھ میں کیمرہ ہو وہ راہا کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتا ہے اور ہم ایسے کسی شخص کو کنٹرول نہیں کر سکتے، اس لیے بطور والدین ہم بیٹی کی سیکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے مدد مانگ رہے ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔