واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی غزہ کے باشندوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور نہیں کر رہا ہے، ۔ اس بیان سے ٹرمپ نے اپنے سابق منصوبے سے پسپائی اختیار کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس میٹنگ کے دوران کہا: کوئی بھی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کی سابق منصوبے کو عرب اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مسترد کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے اس منصوبے کا اسرائیل نے استقبال کیا تھا۔آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے وائٹ ہاوس میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امن کا حصول چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت کے لیے بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کی روشنی میں جنگ بندی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی کے حوالے سے اپنے سابقہ منصوبے سے دستبردار ہو چکے ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اسے مسلط کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے کنیسٹ کے سامنے ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسرائیل اور امریکہ دونوں میں پارلیمانی پریشر گروپس کی تشکیل کا انکشاف کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت غزہ پر قبضہ کرکے وہاں سے لوگوں کی ملک بدری اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاری کی توسیع کی جانی ہے۔اس منصوبے کی مزید تفصیلات مبہم ہیں۔ سموٹریچ کے مطابق اس منصوبے میں روزانہ 5,000 افراد کو ہفتے کے سارے دن پورے سال تک ملک بدر کرنا ہوگا۔ یا دوسری صورت میں چھ ماہ کے دوران ہر روز 10 ہزار افراد کو ملک بدر کرنا ہوگا۔

اس طرح روزانہ 5000 کو 360 دن سے ضرب دیں تو نتیجے میں ایک سال کے دوران 18 لاکھ افراد کو نکالا جائے گا۔تاہم سموٹریچ کی خواہش کے خلاف ہوائیں چل سکتی، خاص طور پر چونکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل ٹرمپ کے اعلان کے بعد عرب ممالک نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے قاہرہ میں منعقدہ عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے دوران ایک متبادل منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں غزہ کے باشندوں کو غزہ میں برقرار رکھتے ہوئے تعمیر نو کی شرط رکھی گئی ہے۔ سموٹریچ کا خیال تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ پورے خطے کو بدل سکتا ہے۔ تاہم سموٹریچ نے ساتھ ہی بہت سی مشکلات کی موجودگی کو تسلیم کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ کہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں بہت وقت لگے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے دوران

پڑھیں:

’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟

آنجہانی پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ اس پالیسی کے سخت مخالف تھے جس میں وہ امریکا میں مقیم لوگوں سے ملک سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے اور میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

اس تناظر میں فروری 2016 میں پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عیسائیت پر سوال اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ان دنوں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار تھے اور زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

دراصل ان دنوں پوپ فرانسس میکسیکو کے دورہ پر تھے، وہاں سے روم واپسی کے دوران پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، پوپ نے  کہا کہ ایک شخص جو صرف دیواریں بنانے کے بارے میں سوچتا ہو، چاہے وہ دیواریں جہاں بھی کھڑی کرے، وہ پل بنانے کا نہ سوچتا ہو، وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ یسوع مسیح کی تعلیمات نہیں ہیں۔

’ وہ شخص عیسائی نہیں ہوسکتا، جو ایسے کام کرے۔‘

پوپ فرانسس کے بیان کا پس منظر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات تھے جن میں وہ گیارہ ملین لوگوں کو امریکا سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ ان دنوں ٹرمپ میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار کھڑی کرنے اعلانات کر رہے تھے۔

تاہم پوپ کے اس بیان کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے۔ ٹرمپ نے پوپ کے بیان کو شرمناک قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ہمارے شہریوں کو کچھ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وفاقی وزرا
  • دو کے  بدلے تین؛ فارن آفس نے انڈیا کے تین اتاشیوں کو پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا