نمک کی کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق مزدورں کی شناخت ہدایت اللہ اور رسول زمان کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔