اراکین قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کو بھی ناکافی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2025ء)اراکین قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کو بھی ناکافی قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئی ہیں، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزارروپے مل رہے ہیں ، مراعات اورالاونسز الگ ہیں، جبکہ سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراغات کی مد میں ڈیلی الاونس ، کنونینس الاونس اورہاوسنگ الاونس کی مد میں یومیہ 6 ہزار8 سو ملتا ہے ، ٹریول الاونس کی مد میں سالانہ 30 بزنس کلاس ائیرٹکٹ کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ کے ٹریول واچر بھی فراہم کیے جائے ہیں۔(جاری ہے)
اراکین پارلیمنٹ تنخواہ میں اضافے پرمطمئن توہیں لیکن کہتے ہیں ہم بھی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی، سینیٹ کے اراکین تںخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر شکوہ کررہے ہیں ۔۔ اراکین اسمبلی حالیہ تنخواہ کے اضافہ کو ناکافی بھی قراردے رہے کہتے ہیں تنخواہ 1974 کے ایکٹ اور اعلی عدلیہ کے ججزاوربیوروکریسی کی سیلری اورمراعات کے برابرہونی چاہیئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔