ابھیشک کے اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر امیتابھ نے کیا گُر بتایا؛ کایا ہی پلٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ابھیشک بچن کو ابتدا سے ہی اپنی اداکاری اور بگ بچن کا بیٹا ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے یہاں تک کہ وہ مایوس ہوکر فلم انڈسٹری چھوڑ دینا چاہتے تھے۔
یہ اُن دنوں کی بات ہے جب مداح ابھیشک بچن سے اسی کارکردگی کی توقع رکھتے تھے جیسا وہ امیتابھ بچن کو کرتا دیکھتے آئے ہیں۔
فلم ناقدین نے بھی ابھیشک بچن کو کبھی خوش دلی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں خوش آمدید نہیں کہا تھا۔ پھر ابھیشک ابھی اداکاری کے رموز سیکھ ہی رہے تھے۔
ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تاہم والد امیتابھ بچن نے انھیں روکا اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔
ابھیشک بچن پورے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے، ایک رات والد کے پاس گیا اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی کی ہے، اور جو کچھ بھی کر رہا ہوں وہ بہترین کام نہیں ہے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے والد امیتابھ بچن سے کہا کہ شاید یہ دنیا کا طریقہ ہے کہ جو مجھے بتا رہی ہے کہ یہ فیلڈ تمہارے لیے نہیں ہے۔
ابھیشک نے کہا کہ میرے والد نے بات غور سے سننے کے بعد کہا کہ میں تمہیں والد نہیں بلکہ ایک اداکار کی حیثیت سے کہوں گا ابھی تو ابتدا ہے۔ تمہارے پاس بہت وقت باقی ہے۔
ابھیشک کے بقول ان کے والد نے مزید کہا کہ تم ابھی مکمل اداکار نہیں ہو لیکن ہر فلم کے ساتھ اداکاری میں نکھار آ رہا ہے۔ بس لگن کے ساتھ کام کرتے رہو، تم کامیاب ہو جاؤ گے۔
اداکار ابھیشک نے بتایا کہ جب میں والد کے کمرے سے باہر نکلنے لگا تو انھوں نے اپنی جادوئی آواز میں کہا کہ میں نے تمہیں ہار ماننے والا نہیں بنایا اس لیے لڑتے رہو۔
ابھیشک بچن نے کہا کہ والد کی ان باتوں نے میری کایا پلٹ دی۔ میں نے وقت کے ساتھ ساتھ وہ سبق سیکھے جن سے اپنے فن کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابھیشک بچن بتایا کہ کے ساتھ کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
اداکاری کا جنون؛ بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی لاکھوں روپے کی ملازمت چھوڑ دی
جنون اور عشق وہ جذبات ہیں جو کسی بھی شخص کو بڑے سے بڑا فیصلہ لینے میں بھی زرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونے دیتے۔
ایسی ہی کچھ کہانی بھارت کے ایک نوجوان پراتیک گاندھی کی ہے جس نے اپنے شوق، جنون اور عشق کے لیے نفع نقصان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا تھا۔
پراتیک گاندھی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے مکیش امبانی کے یہاں 25 لاکھ روپے کی ملازمت کو ٹھکرا دیا۔
پراتیک گاندھی نے سب سے پہلے 2006 میں برٹش انڈین فلم میں کام کیا تھا اور اگلے ہی برس 2007 میں فلم 68 پیجز سے بالی وڈ میں انٹری دی۔
اداکار پراتیک نے چند برسوں کے دوران ہی گجراتی سنیما میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان بنالی۔
پراتیک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’رانگ سائیڈ راجو‘ کی ریلیز سے چند ہفتے قبل ملازمت چھوڑنا پڑی تھی۔
اداکار پراتیک نے مزید بتائیا کہ حالانکہ اس وقت میرے والد کا کینسر کا علاج بھی چل رہا تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔