بھارت : امرتسر گولڈن ٹیمپل میں ایک شخص کا حملہ ، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، جس میں بٹھنڈہ کے ایک سکھ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے، حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی، تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود تھے، زخمی ہونے والوں میں دو سواستاران (رضاکار) بھی شامل ہیں جو شیرو منی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) سے تعلق رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔