جعفرایکسپریس حملےکے دوران بھی پی ٹی آئی نےسیاست کی، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکےدوران بھی پی ٹی آئی نےسیاست کی۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہےکسی طرح این آراومل جائے۔
انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس حملےکےدوران بھی پی ٹی آئی نےسیاست کی، پارلیمنٹ کےاندرموجود جماعتوں کواے پی سی میں بلایا جائےگا، اے پی سی سےمتعلق ہوم ورک جاری ہے۔
وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےدہشت گردی سےمتعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نےلابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانےکی کوشش کی،وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013سے2018کےدوران بھی دہشت گردی کےیہی حالات تھے۔
طلال چودھری نے کہاکہ اتفاق رائےسے پھر نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، تحریک انصاف نےکافی کچھ کرکے دیکھ لیا نتیجہ صفرہی نکلے گا،اب بھی احتجاج کرنا ہے تو کرکے دیکھ لے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔