چینی قیمت پر سٹہ بازی کی جاتی ہے، مصد ق ملک
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک : فوٹو فائل
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں پر سٹہ بازی کی جاتی ہے، جان بوجھ کر فائدہ اٹھانے کے لیے خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بعض باتوں میں حقیقت ہوتی ہے کچھ باتیں مارکیٹ تبدیل کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف میری وزارت نہیں قیمت کے اتار چڑھاؤ میں دیگر وزارتوں کا بھی کام ہے، میرا دائرہ اختیار ایک وزارت تھی، ایسی شخصیت کو کمیٹی میں لگایا گیا جن کا اختیار زیادہ وزارتوں پر ہو۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا کہ زیادہ اختیارات کے لیے ڈپٹی وزیراعظم کو کمیٹی کا سربراہ لگایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی ، ملک میں چینی کی قیمت جب باہر سے زیادہ ہوگی چینی درآمد ہوگی، ملک میں چینی کی قیمت عالمی مارکیٹ اور ٹرانسپورٹیشن خرچ کے برابر ہوگی۔
مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ گنے کی قیمت کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے ،احسن اقبال کی قیادت میں کمیٹی تمام عوامل کا جائزہ لے رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک میں چینی کی مصدق ملک کی قیمت کہا کہ
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔