دہشتگردوں کا بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر حملہ،اہلکار محفوظ، دہشتگرد فرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔