274 چاند رکھنے والا سیارہ زحل ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ماہرین فلکیات نے سیارہہ زحل کے گرد چکر لگانے والے 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے جس کے بعد کُل تعداد 274 ہوگئی ہے۔
اس دریافت شدہ نئی تعداد سے یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ سیارے کے اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔
دریافتوں سے زحل کے چاند کی کل تعداد 274 ہو گئی ہے جو مشتری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دوسرے سیاروں کے گرد معلوم چاندوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل چاندوں کا بادشاہ ہے۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف ریجینا کے ماہر فلکیات سمانتھا لالر جنہوں نے مشاہدات میں حصہ لیا، کا بھی کہنا تھا کہ یہ دریافت دلکش ہے۔ یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کتنا کچھ موجود ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔