ڈیلی ویجرز کا مسئلہ نیشنل کانفرنس کے انتخابی منشور میں سرفہرست رہا ہے، آغا سید روح اللہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
علاقے کے باشندوں نے اپنے دیگر مسائل بھی آغا سید روح اللہ کے سامنے رکھے، جن پر انہوں نے ہمدردانہ غور کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ڈیلی ویجرز (عارضی ملازمین) کی مستقلی کا مسئلہ اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا تھا اور آنے والے وقت میں اس حوالے سے خوشخبری کی امید ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ممبر پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجرز کا مسئلہ نیشنل کانفرنس کے انتخابی منشور میں سرفہرست رہا ہے اور اب چونکہ اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، تو امید ہے کہ تمام ضروری مراحل مکمل کرکے ڈیلی ویجرز کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب برسوں سے انتظار میں بیٹھے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں افراد کو راحت مل سکے۔ اس سے قبل آغا سید روح اللہ نے خانقاہ فیض پناہ ترال کا دورہ کیا اور کہا کہ اس قدیم خانقاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ترال یونٹ سے وابستہ ڈاکٹر غلام نبی بٹ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ علاقے کے باشندوں نے اپنے دیگر مسائل بھی آغا سید روح اللہ کے سامنے رکھے، جن پر انہوں نے ہمدردانہ غور کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ ڈیلی ویجرز انہوں نے
پڑھیں:
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
سٹی42: باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 339 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 623، سول سیکرٹریٹ میں 610، اقبال ٹاؤن 607 جبکہ ساندہ روڈ پر 486 ریکارڈ کی گئی۔برکی روڈ پر آلودگی کی سطح 478، سید مراتب علی روڈ پر 471، پیراگون میں 455 اور جی سی یونیورسٹی کے اطراف 447 ریکارڈ ہوئی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی ماسک استعمال کریں اور آلودگی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔پروفیسر جاوید اکرم نے مشورہ دیا کہ بوڑھے اور بیمار افراد کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوانی چاہیے تاکہ موسمی بیماریوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی