ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ دار نے پولیس رپورٹ درج کروائی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچے کو مدعا علیہ نے اپنے گاڑی میں بٹھا کر اس کے گھر کے قریب رہائشی علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کیا اور سامنے آنے والے شواہد نے واقعے کے دن جائے وقوعہ پر مدعا علیہ کی گاڑی کی موجودگی کی تصدیق کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ علاقے سے نکلنے سے پہلے کار کو ایک سکول کے قریب پارک کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی