اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامر ضیا کی عدالت نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ رور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکلا انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور بشری بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنی اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائرکی گئی، انصرکیانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ بشری بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشری بی بی کو شامل تفتیش کریں، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔بشری بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 15نومبر تک توسیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر گوشوارے جمع نہ کراسکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی حیثیت کا تعین 2024ء میں جمع کرائےگوشواروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست کرنے والوں کو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست میں 15 نومبر 2025ء تک تمام نئے فائلرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرا سکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 15نومبر تک توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • پنجاب،دفعہ 144میں 7روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب ، احتجاج، ریلیوں، دھرنوں و عوامی اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت