حویلی کہوٹہ، صبح سویرے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق،4زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کہوٹہ (نیوز ڈیسک)فاروڈکہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر محمودگلی پرتھاں زیارت کے پاس حادثے کا شکار،چار افراد کی ڈیڈ باڈیز نکال لی گئی،مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ،کوسٹر صبُح پانچ بجے فاروڈکہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے علاقے پرتھاں زیارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں عبد الروف ولد خان محمد خان گاؤں پدر ، ملک شیرباز ولد صوبہ خان ، گاؤں بھیڈی، چوہدری محمد رشید ولد محمد دیں ، گاؤں ممتاز آباد ، خالد حسین ولد نیک محمد گاؤں مندھار شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے صبح 5 بجے جانے والی کوسٹر محمود گلی لسڈنہ کے درمیان بھرتھ زیارت کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹر میں پندرہ سے زاٸد سواریاں موجود تھی ، کورا کے باعث ڈرائیور اور چند سواریاں نیچے کورا دیکھنے اتری اسی اثناء میں کوسٹر گہری کھاٸی میں جا گری۔
جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے
جانبق میں بیکری والے خالد حسین ولد نیک عالم مندہار، چوہدری خوشید ولد محد دین شی بن، بھیڈی سے ملک شیر باز اعوان ولد صوبہ خان عبدالرٶف راٹھور ولد خان محمد خان پدر ۔ ایک عورت شمیم زوجہ قیوم خان پدر
تین زخمی ، ذیشان ولد خالد گلشن قوم جاگل ساکن ہوتر عمران ایوب ولد ایوب اللہ پاک مرحومین کو جنت نصیب فراماۓ اور واحقین کو صبر جمیل عطاء فرماۓ اور زخمیوں کو اللہ پاک جلد صحت دے امین
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں۔
https://www.
ملتان کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انقرہ میں انتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے ساحلی شہر کورورائپے میں چھوٹا طیارہ گنے کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں پائلٹ، 46 سالہ آسٹریلوی بزنس مین اور رجسٹرڈ پائلٹ ٹموتھی جیمز کلارک جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے حادثے کے بعد جب ملبے کا معائنہ کیا تو اس میں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی جو پلاسٹک کی اینٹوں کی شکل میں لپٹی ہوئی تھی اور ان پر امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا لوگو لگا ہوا تھا۔ حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ زمبیا میں رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کے ذریعے برازیل میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔