کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کوئٹہ کے علاقہ کرامانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ادھر چاغی کے علاقے امین آباد میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تاہم حملہ آور اسلحہ اور وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہونے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطا بق لیویز کی کارروائی پر ملزمان موٹر سائیکل اور وائرلیس سیٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکا سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں ہوا، جہاں پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ اندر موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ نے اسلحہ خانے میں موجود دیگر گولہ بارود کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث مزید دھماکے ہوئے اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانے میں موجود تمام ملزمان کو فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تھانے اور اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔