پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔

قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم ترین اسکور بھی بنادیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟

واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے جمعرات کو سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی رینکنگ باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف ایس ایشورن کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی تاریخی رقابت کے پیش نظر بنکاک کے ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں منعقدہ باکسنگ کے اس مقابلے کی انتہائی چرچا تھی، مذکورہ مقابلہ عثمان وزیر کی 16ویں پیشہ ورانہ فائٹ تھی۔

23  سالہ عثمان وزیر نے اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو ایک اور جہت دیتے ہوئے ابتدائی راؤنڈ میں فائٹ صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈ میں ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر

جیسے ہی مقابلے کے آغاز کی گھنٹی بجی، عثمان وزیر نے وقت ضائع کیے بغیر پہلا حملہ داغا جس نے لڑائی کی رفتار  اور جارحیت کا تعین کردیا، ایشورن نے اپنے تئیں جارحیت کے ساتھ جواب دیا اور یوں مقابلہ تیزی سے مکوں کے دھماکہ خیز تبادلے میں تبدیل ہوگیا۔

تاہم، عثمان وزیر نے اعلیٰ تکنیک اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زور دار ضربوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس نے ایشورن کو دو بار گرنے پر مجبور کردیا اور یوں ریفری کو مقابلہ روکنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

’ایشین بوائے‘ کے نام سے موسوم عثمان وزیر نے باکسنگ کی دنیا میں پہلے ہی دھوم مچارکھی ہے، وہ اس سے قبل ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل، اور مڈل ایسٹ ٹائٹل سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب

عثمان وزیر کی کامیابیوں نے نہ صرف انہیں عالمی سطح پر پہچان عطا کی ہے بلکہ پاکستان اور ان کے آبائی علاقے گلگت بلتستان کے لیے بھی بہت بڑے فخر کا باعث بنی ہیں۔

بھارتی باکسر کیخلاف اپنی زبردست فتح کے بعد، عثمان وزیر نے اظہار تشکر کے ساتھ اتحاد کا ایک بھرپور پیغام دیا۔

’اس جیت کے لیے الحمدللہ۔ میں ہائی لینڈ باکسنگ پروموشن، اپنے اسپانسرز اور سندھ حکومت کا ان کے تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔‘

مزید پڑھیں: ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل کا کامیاب دفاع، پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی ناک آؤٹ

انہوں نے اپنے مقابلے سے جڑے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے اختلافات کے حوالے سے سرحد کے دونوں طرف موجود شائقین پر زور دیا کہ وہ امن کو قبول کریں۔

’میں نے اس (فائٹ) کا موازنہ ہندوستان اور پاکستان کی جنگ سے کرتے ہوئے دیکھا، میں دونوں ممالک سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں، ہم امن چاہتے ہیں، تقسیم کرنے کی بجائے کھیلوں کو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے دیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی حریف سوشل میڈیا عثمان وزیر گلگت ورلڈ یوتھ ٹائٹل

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
  • پاکستانی ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز ناپسندیدہ شخصیات قرار ، بھارت چھوڑنے کا حکم
  •  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار
  • واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے