روسی انفلوئنسر مرسڈیز سمیت قبر میں زندہ دفن؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو کو مرسڈیز کار سمیت قبر میں دفن کردیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں، لیکن روسی انفلوئنسر نے حال ہی میں ایک ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا کہ دنیا بھر کے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
ایوگینی چیبوٹاریو نے اپنی مرسڈیز گاڑی سمیت خود کو قبر میں دفن کروا دیا۔ ان کی اس حرکت کی ویڈیو نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوگینی ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے۔ وہ باہر آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے، جب کہ اس کے ساتھی گاڑی پر مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک جے سی بی ایکسکیویٹر کی مدد سے گاڑی کو مکمل طور پر زمین کے نیچے دفن کر دیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سارے منظر کے دوران ایوگینی بالکل پرسکون رہتا ہے، اور کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے۔ وہ ایک بوتل بھی دکھاتا ہے، شاید یہ تجربے کے دوران اپنا وقت گزارنے کے لیے ساتھ لایا تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ اور حیرت کا طوفان برپا کرنے کےلیے کافی تھی۔ بہت سے صارفین نے اسے انتہائی بے وقوفانہ اور خطرناک حرکت قرار دیا۔ کچھ نے یہ سوال اٹھایا کہ آخر وہ زمین کے نیچے کیسے سانس لے رہا تھا؟ جب کہ کئی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ اسٹنٹ کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔
https://www.instagram.com/chebotarev_evgeny/
ایوگینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شہرت پانے کےلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ تاہم، اس تازہ ترین حرکت نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا محض شہرت کی خاطر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنا عقلمندی ہے؟
یہ واقعہ سوشل میڈیا کے موجودہ رجحانات پر بھی سوال اٹھاتا ہے، جہاں لوگ فالوورز اور ویوز کے لیے انتہائی حدوں تک جانے کو تیار ہیں۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف خود انفلوئنسرز کے لیے بلکہ ان کے مداحوں، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، جو ایسے رویوں کو دیکھ کر متاثر ہو جاتے ہیں۔
اب تک ایوگینی چیبوٹاریو کے خلاف کسی قانونی کارروائی کی اطلاعات نہیں آئیں، لیکن اس واقعے نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر ضرور غور و فکر کی دعوت دی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر کے لیے
پڑھیں:
رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کے بعد کی تقریب میں دلچسپ غلطی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رمیز راجہ نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے بعد بہترین کیچ پکڑنے کا انعام جوش لٹل کو پیش کرتے ہوئے غلطی سے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے بجائے آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کہہ دیا۔
HBL PSL ❌
HBL IPL ✅
Best Catch of the "HBL IPL" ~ Ramiz Raja does it again ???? pic.twitter.com/mbt2mFdGzP
— Richard Kettleborough (@RichKettle07) April 23, 2025
رمیز راجہ کی زبان پھسلنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر یہ موضوعِ بحث بن گیا اور صارفین اس غلطی پر مختلف تبصرے کرنے لگے۔ کچھ صارفین نے اس لمحے کو مزاحیہ قرار دیا جبکہ چند صارفین نے رمیز راجہ کو اس غلطی پر طنز کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے کمنٹیٹر کی اس غلطی پر لکھا کہ رمیز راجہ شدت سے چاہتے ہیں کہ وہ آئی پی ایل کی کمنٹری کریں۔
Bro desperately wants an IPL commentary/broadcasting gig.???????? https://t.co/xh0FJtcn7B
— Aman (@HDocs77523) April 23, 2025
عمران صدیقی نے طنزاً لکھا کہ آئی پی ایل کے لیے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کا ذکر پی ایس ایل میں ہوا ہے۔
Biggest achievement for IPL so far: it's been mentioned in PSL. ????????pic.twitter.com/iMiBD3iadz
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) April 22, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسان جو لیگ سب سے زیادہ دیکھتا ہے اکثر اس کی زبان پر اسی لیگ کا نام رہتا ہے۔
Jo insaan jo league sabse zada dekhta hai akshar uske zubaan pe ussi league ka naam rehta hai ????
— Jarvo69 (Daniel Jarvis) (@Mr_Man0106) April 22, 2025
ایک ایکس صارف نے رمیز راجہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اتنے پیسے لیتے ہیں لیکن پھر بھی اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے۔
Sharam nahi atii itne paise lete ha yrr or apna kam bi sahe tareeqe se nahi krte
— nعmاn ???????????????? (@MNoumanFareed1) April 22, 2025
اسجد نامی صارف نے لکھا کہ رمیز راجہ کا دماغ اتنا سست چل رہا ہے کہ آئی پی ایل کہنے کے بعد انہوں نے اپنے الفاظ درست بھی نہیں کیے۔
His mind is too slow now, didn't even correct himself
— asjad (@asjadttt) April 22, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل پی ایس ایل رمیز راجہ