لیجنڈری اے آر رحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چنئی: مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کے باعث اتوار کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔
رحمان کے منیجر سنتھل ویلین کے مطابق، 58 سالہ موسیقار اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آ چکے ہیں۔ ان کی بہن اے آر ریحانہ نے سینے میں درد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن اور معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔
رحمان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی اسپتال سے رحمان کی صحت کے بارے میں معلومات لیں اور ان کے جلد صحت مند ہونے کی تصدیق کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رحمان کی اہلیہ سائرہ رحمان نے، جنہوں نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اپنے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ان کی بیوی ہیں اور میڈیا کو انہیں ’ایکس وائف‘ نہ کہنے کی درخواست کی۔
رحمان کے بیٹے اے آر امین اور بیٹیوں خطیجہ رحمان اور راحیمہ رحمان نے بھی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ رحمان کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور معمولی چیک اپ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
رحمان جلد ہی اپنی نئی فلمی پروجیکٹس "لاہور 1947"، "تھگ لائف" اور "تیرے عشق میں" پر کام دوبارہ شروع کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے: شیری رحمان
—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے۔
ریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی...
انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔