پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے: بلال کیانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چند دن قبل جعفر ایکسپریس کا نہایت افسوسناک سانحہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ کامیاب آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں بچائیں، جعفر ایکسپریس سانحہ میں 26 پاکستانی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پر حملہ کیا تو آپریشن سے پہلے ہی 26 شہادتیں ہو چکی تھیں، افواج پاکستان کے ریسکیو آپریشن میں 354 جانیں بچائی گئیں، 26 شہادتوں میں 18 افواج پاکستان اورایف سی کے جوان شامل تھے، ہماری افواج روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دیتی ہیں۔
عالمی تعاون سے پاکستان دہشتگردی پرقابوپاسکتا ہے: چینی قونصل جنرل
بلال اظہر کا کہنا تھا کہ ایسے دہشتگردحملوں کا کوئی جواز اور دلیل نہیں ہوتی، دہشتگردنہتے شہریوں کو شہید کرتے ہیں، اس طرح کی دہشتگردی ونفرت کے خلاف سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑے ہیں، ہم ان کے خلاف بھی کھڑے ہیں جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان ضرور جیتے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جہاں جعفرایکسپریس پر حملہ ہوااس ٹریک کا کام شروع ہوگیا ہے، جلدجعفرایکسپریس کا ٹریک بحال ہوجائے گا، افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے جوان دن رات ہماری حفاظت کیلئے جان داؤ پر لگاتے ہیں، ان جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کرینگے: سرفراز بگٹی
ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت کا کردار بھی سب کو نظر آیا، کچھ سیاسی جماعتیں سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردوں کے پراپیگنڈا میں شامل ہوتی ہیں، پی ٹی آئی بھی منفی پراپیگنڈے میں شریک رہی، بی ایل اے کو دہشتگردوں کی طرح ہی نمٹا جائے گا، ہم اپنے حقائق کے ساتھ منفی پراپیگنڈا کی جنگ بھی جیتیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف
ویب ڈیسک:امریکا کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیوسے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہو ئے اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیوسے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈارنےپاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں امریکی صدر کے کردار کی تعریف کی۔
جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی
اس سے قبل امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہو ئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کے لیے اُن کے پاس آتے تھے،اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معاشی نقصان ہوا،اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق نہیں کہ سکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں اور تیس چالیس ہزار طالبان اندر آ گئے پھر سے زندہ ہو گئے۔
پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےبڑےمنصوبےشروع کرنےکافیصلہ
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اُن کا یہ فیصلہ بہت افسوس ناک تھا، سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔