صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے:انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور(پی ایچ اے انتظامیہ) نے ان کے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر لگائے ہوئے تمام بینرز اتار دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ استقبالیہ بینرز چند گھنٹوں کے لئے لگائے گئے تھے، پی ایچ اے کے اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی، پی پی کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری رات گئے لاہور پہنچ گئے، آصف زرداری کا لاہورمیں قیام دو دن متوقع ہے، صدر آصف زرداری کل نواب شہزاد کی رہائشگاہ ماڈل ٹاو¿ن افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیمت دیگر رہنما افطار ڈنر میں شرکت کرینگے، پنجاب قیادت صدر پاکستان کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ دینگے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 27 فروری کو بھی صدر آصف علی زرداری نے لاہورکا دورہ کیا تھا۔
وہ قبیلہ جہاں بچے بھی خطرناک سانپوں سے زہر نکالنے کا فن جانتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری
پڑھیں:
لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
عثمان خادم: لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ارکان فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں قیدیوں کو مناسب سہولیات میسر نہیں۔سٹینڈنگ کمیٹی میں آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ داخلہ کے افسران کو طلب کیا جائے۔
کمیٹی کو بریفنگ دی جائے کہ قیدیوں کو گرمی میں کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟ یہ بھی واضح کیا جائے کہ محکمہ جیل نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟
ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ اجلاس میں جیلوں کے حالات کا جائزہ لے کر حکومتی سطح پر اقدامات کی سفارش کرے گی۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک