مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جے یو آئی س کے مرکزی امیر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

نوشہرہ(سب نیوز) گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س)کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س)کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلی اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مولانا عبدالحق ثانی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی

پڑھیں:

عمران خان کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں ، حامد میر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ نگار حامد میر نے بتایا ہے کہ تین چار لوگ عمران کے پاس مفاہمت کا پیغام لے کر گئے اور ان میں سے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا عمران خان نے ان کی کلاس لی۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  بتا یا کہ  پیغام لے کر جانے والوں سے عمران خان نے کہا کہ  اڈیالہ جیل سے میری لاش نکل سکتی ہے لیکن میں نواز شریف کی طرح ڈیل کرکے باہر نہیں جاوں گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈیل نہیں کرنی مجھےمروانا ہے تو مروا دو۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان کا رد عمل سیاسی ہے یا غیر سیاسی ، یہ الگ بحث ہے لیکن جس عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا ہے وہ کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں۔


سرفراز احمد کی کپتانی کی صلاحیت بابر ، رضوان، شاہین اور سلمان آغا سے زیادہ تھی: باسط علی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
  • شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب پر منتخب تحریریں نامی کتاب کی پہلی جلد کی اشاعت
  • کمشنر شہید بینظیر آباد کا ڈی آئی جی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ
  • 9 محرم الحرام، کراچی میں نماز دوران مرکزی جلوس
  • آئی ایس او کراچی کے تحت 9 محرم کے مرکزی جلوس میں مولانا صادق جعفری کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
  • کراچی، 9 محرم مرکزی جلوس میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج
  • عمران خان کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں ، حامد میر
  • پاکستان کی عالمی پذیرائی میں اضافہ، سفارتی کامیابیوں کا تسلسل
  • شریکۃ الحسین، ثانی زہرا، صحیفۂ وفا، سفیر کربلا سیّدہ زینبؓ
  • بنیان مرصوص کے جذبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، امیر مقام